اے ٹی ٹی ہائی اسکول سینٹر نمبر 1300 کے طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال 21 فروری بروز جمعہ سے دسویں کا امتحان شروع ہورہا ہے۔ اے ٹی ٹی سینٹر پر اے ٹی ٹی ہائی اسکول اور جمہور ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔ اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں ان طلبہ کی نشستوں کا اہتمام ہوگا جن کا ایس ایس سی امتحانی نمبر D046189 سے D047167 ہے اور ان کے ایڈمٹ کارڈ میں سینٹر کا نمبر 1300 ہے۔ تمام شریک امتحان طلبہ 10:15 سے قبل سینٹر پر حاضر رہیں۔ پین اور پیڈ کے علاوہ دیگر سامان جیسے موبائل فون، اسمارٹ واچ، بیگ، گائیڈ، کتابیں وغیرہ امتحان میں آتے وقت اپنے ساتھ قطعی نہ لائیں۔ اس طرح کی اطلاع سینٹر کے چیف کنڈکٹر عبدالرشید پنجاری سر (ہیڈماسٹر اے ٹی ٹی) نے دی۔
اے ٹی ٹی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اے ٹی ٹی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
بدھ، 19 فروری، 2025
ہفتہ، 8 فروری، 2025
رشک بہاراں اور مالیگاؤں فیسٹول بیت بازی میں اے ٹی ٹی اول
الحمدللہ گزشتہ دنوں مالیگاؤں فیسٹول میں آل مالیگاؤں انٹر کالج مقابلہ بیت بازی کا انعقاد ہوا جسمیں شہر عزیز کی منتخب جونئر سینئر اور ڈی ایل ایڈ کالجس شریک مقابلہ ہوئیں ۔مقام مسرت ہیکہ اےٹی ٹی جونئر کالج طالبات کی ٹیم نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوۓاول مقام حاصل کیا۔اور مولانا حسرت موہانی ٹرافی و نشاط شاہدوی ٹرافی اپنے نام کی۔ساتھ ہی بہترین خواں کا اعزاز بھی اے ٹی ٹی کی طالبہ مومن فائزہ جاوید اختر کو ملا۔
اسی طرح سہ روزہ ادبی تہوار رشک بہاراں مقابلہ بیت بازی جس میں شہر کی 16 ہائی اسکولیں شریک مقابلہ ہوئیں۔یہاں بھی اے ٹی ٹی نے اپنی برتری کو قائم رکھا۔اورتین طلبہ پر مشتمل ٹیم نے اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوۓ پہلا مقام حاصل کیا۔جس میں نقد بیس ہزار روپے ودیگر انعامات شامل ہیں۔
مالیگاؤں فیسٹول میں تمام ایونٹس میں طلبہ کوتیار کرنے والے اساتذہ کو ٹرافی سے نوازا گیا۔انعام یافتہ طلبہ طالبات اور ان کی تیاری ورہنمائی کرنے والے اساتذہ سپروائزر مسعود جمال سر 'مبشر سر اور نعیم سلیم سر کو اراکین انتظامیہ ' ہیڈ ماسٹر عبدالرشید پنجاری سر ' اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر محمد امین سر 'آفس بئررس اور جملہ اسٹاف کی جانب سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور مستقبل کیلیے نیک خواہشات اور دعائیں۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئر کالج مالیگاؤں
موتی ہائی اسکول تقریری مقابلے میں اے ٹی ٹی کو سوم انعام
الحمدللہ ۔ یہ خبر دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی ہےکہ 30 جنوری کو موتی ہائی اسکول میں کل مالیگاؤں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں اسکولوں سے طلبہ و طالبات شریک مقابلہ ہوئے۔ الحمدللہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ اس مقابلے میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے مومن عبدالرحمن وسیم اختر نے بہترین تقریر پیش کی اور سوم انعام کے حقدار قرار پائے۔ اس شاندار کامیابی پر ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر، جملہ آفس بیئررس ، اے ٹی ٹی اسٹاف اور انتظامیہ انجمن ترقی تعلیم کی جانب سے انعام یافتہ طالب علم اور اس کی رہنمائی کرنے والے مسعود جمال سر (سپروائزر اے ٹی ٹی ) کو پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اورمستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔
فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی
بدھ، 15 جنوری، 2025
امسال بھی اے ٹی ٹی کی شوٹنگ والی بال ٹیم اسٹیٹ چمپئن
الحمدللہ ۔ اے ٹی ٹی کے طلبہ اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ امسال بھی جاری رکھتے ہوئے مختلف کھیلوں میں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ گزشتہ دنوں ایوت محل میں ہونے والے اسٹیٹ لیول انڈر 17 شوٹنگ والی بال مقابلے میں ہماری اسکول کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل فاتح بنی اور ایک بار پھر اسٹیٹ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی پر شریک مقابلہ طلبہ
منگل، 14 جنوری، 2025
اے ٹی ٹی کے عمارعقیل اعظم کیمپس آل مہاراشٹر تقریری مقابلہ میں دوم انعام سے سرفراز
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ہیں۔اس عنوان پر نعیم سلیم سر کی تحریر کردہ تقریر بہترین انداز میں پیش کی ۔مبشر اقبال سر نے تیاری کروائی۔انعامات میں ٹرافی سند 'بیگ 'اور نقد تین ہزار روپے شامل ہیں۔
اس عظیم کامیابی پر عمارعقیل سمیت پوری ٹیم کو انتظامیہ 'ہیڈ ماسٹر 'آفس بئررس جملہ اسٹاف اور طلبہ وطالبات کی جانب سےمبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی
اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
الحمدللہ 31 دسمبر بروز منگل کو صبح سات بجے تین کلومیٹر میرا تھان ریس سے اسپورٹس ویک کا آغاز ہوا۔پانچویں جماعت سے بارہویں جماعتوں کے سینکڑوں طلبہ نے ریس مکمل کی۔ نائب صدر انجمن جمیل احمد کرانتی صاحب کی صدارت میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں ہر کلاس سے اول دوم سوم اور مجموعی طور پر اول دوم سوم طلبہ کو نقد انعامات اور میڈل وسرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔
ریس کے اختتام کے بعد دن بھرصرف طالبات کے کھیلوں کے مقابلے ہوۓ۔شام میں سبکدوش معلمات ناصرہ میڈم و پیرزادہ فرحت میڈم کے ہاتھوں تمام جیتنے وہارنے والی طالبات اور ان کی ٹیموں کی انعامات ومیڈل سے حوصلہ افزائی کی گئ۔
یکم جنوری اور دو تین جنوری 2025 تین دن صرف طلبہ کیلیے کھیلوں کے مقابلے ہوۓ۔اسکول کے سبکدوش اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ سے سلیم صادق 'خلیل رفیع 'مشتاق لائبریرین 'اشتیاق عثمانی 'انصاری ضیا احمد'اشفاق صدیق'مختار جابر'انیس غفور'ریاض یوسف 'ایوب فیضی 'اشفاق عثمان'اشفاق اسحق 'شکیل خان صاحبان بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوۓ اور ان کے بدست تمام کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈل سرٹیفکٹ اور نقد انعامات سے نوازاگیا۔مہمانان کرام نے اپنے تاثرات میں کھیلوں کی اہمیت پر اظہارخیال کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔مجموعی طورپر اسپورٹس کی تقریبات نہایت کامیاب رہیں۔جس پر تمام پی ٹی ٹیچرس کو بھی خصوصی مبارکباد دی گئ۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی
اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی مقابلہ بیت بازی کا کامیاب انعقاد
الحمدللہ 6 جنوری بروزپیر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں انٹر کلاس بیت بازی مقابلے کا انعقاد آنریری سیکریٹری انجمن ترقی تعلیم *پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب* کی صدارت میں ہوا۔قاری آصف سر نے تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز کیا۔صوفیہ میڈم نےتحریک وتائید صدارت پیش کی۔
مہمانان کرام میں سابق اسٹنٹ ہیڈ ماسٹر اشفاق سراج سر اور شکیل انصاری سر سابق اساتذہ میں افتخار حسین راجاسراوراشفاق گلریز سر سابق او ایس شفیق سراور شہر کے معروف شاعر ارشاد انجم صاحب رونقِ اسٹیج رہے۔اسکول ہٰذا کےہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری صاحب نے استقبالیہ کلمات کے ذریعے تمام مہمانان کاخیر مقدم کیا۔فہیم سر نے تقریب کے غرض وغایت اور نعیم سلیم سرنےمہمانان کا تعارف پیش کیا۔ہیڈماسٹر وآفس بئررس کے ہاتھوں مہمانان کو گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔شرائط مقابلہ کی خواندگی سپروائزر مسعود جمال سر نے کی۔
نویں سے گیارہویں جماعتوں کے منتخب تین تین طلباوطالبات پر مشتمل کل11 ٹیمیں شریک مقابلہ ہوئیں۔جنھیں اردو کے معروف شعراء کے نام سے منسوب کیا گیا۔ روایتی راؤنڈ ،لفظ راؤنڈ،منظر راؤنڈ،مصرع راؤنڈ اورشاعرراؤنڈپر مشتمل یہ دلچسپ مقابلہ نعیم سلیم سر،مبشر سراورفہیم سر کی اینکرنگ میں ہوا۔فائنل مقابلہ پروین شاکر ٹیم، ادا جعفری ٹیم اور فیض ٹیم کے درمیان ہوا۔جسمیں فیض ٹیم کی تین پوائنٹ سے فتح ہوئی۔فائنل فاتح ومفتوح ٹیموں کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔خطبہ صدارت میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے فن شعر گوئی پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔اردو شاعری کی خصوصیات اور مختلف میدانوں میں اردو شاعری کے زبردست اثرات کو بیان کرتے ہوۓ طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔شاہد واحد سر کے شکریے پر یہ دلچسپ تقریب اختتام کو پہنچی۔ رضوانہ میڈم نے نظامت، راشد جمیل سر نے جج کے فرائض اور مجیب سر نے اسکوررکے اورابرار سر نے لیپ ٹاپ کے ذریعے LCD اسکرین پرالفاظ اور تصاویر کو پیش کیا۔جبکہ طلبہ کی تیاری میں راشد جمیل سراورنعیم سلیم سر کی زیر نگرانی شاہد واحد سر،فہیم سر،رضوانہ میڈم،ندا میڈم، صوفیہ میڈم اور مبشر سر پر مشتمل ٹیم نے محنت کی اوربیت بازی کا یہ بہترین پروگرام زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
*شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج مالیگاؤں*
اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی لطیفہ وہزل گوئی پروگرام کامیاب
الحمد للہ 5 جنوری بروز اتوار صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں ساتویں جماعتوں کے طلبہ کے مابین لطیفہ گوئی اور آٹھویں جماعتوں کے طلبہ کے مابین ہزل گوئی مقابلے کا انعقاد ہوا۔
رکن انجمن ترقی تعلیم و چئرمن ICG محترم ایڈوکیٹ شکیل احمد محمد مصطفی صاحب کی صدارت میں منعقدہ تقریب کا آغاز آصف اقبال سر کی تلاوت سےہوا۔تحریک وتائید صدارت ارشد فردوسی سرنے پیش کی۔انیس حمید سر نے غرض وغایت بیان کی۔
التمش اقبال سر نے معزز مہمانان کرام سبکدوش اساتذہ کرام انصاری عذیر سر'(چیف جج )شبیر پیر محمد 'سعید خلیل سر 'عتیق اسمعیل 'سید شوکت علی و جج صاحبان راشد جمیل سر و امجد سر کا تعارف پیش کیا۔جن کا استقبال ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری 'اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر عبدالستار سر 'اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جونئر کالج محمد امین سر 'سپروائزرس احمدمجتبی سر محی الدین سر و مسعود جمال سر صاحبان کے ہاتھوں گلہاۓ عقیدت پیش کرکے کیا گیا۔
شرائط کی خواندگی نوید یعقوب سر نے کی۔اس کے بعد بذریعہ قرعہ اندازی پہلے لطائف اس کے بعد ہزلیں پیش کی گئیں۔
تمام طلبہ نے بہترین انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بعدہ تاثرات کا سلسلہ شروع ہوا عذیر سر 'شبیر پیر محمد سر اور سعید سر نے مختلف پرمزاح واقعات ولطائف سے طلبہ کو محظوظ کیا۔جبکہ عتیق اسمعیل سر نے اپنے زبردست ڈائیلاگ سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔خطبہ صدارت میں ایڈوکیٹ شکیل احمد صاحب نے طلبہ و اساتذہ کی محنتوں کو سراہا اور ان تقریبات کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔آخر میں امجد سر نے نتائج کا اعلان کیا۔اور لطیفہ اور ہزل میں اول دوم سوم انعام حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔جنھیں معزز مہمانان کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔ریحان سر کے شکریے پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔سعود سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔مجموعی طور پر پروگرام نہایت کامیاب رہا جس کیلیے پوری ٹیم کو مبارکباد دی گئ۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی
اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی مقابلہ حمد ونعت کا انعقاد
رکن انجمن ترقی تعلیم محترم سراج احمد سیٹھ صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس بابرکت تقریب کا آغاز قاری آصف اقبال سر کی قرات سے ہوا۔ ندا میڈم نے تحریک صدارت پیش کی۔ جس کی تائید علقمہ میڈم نے کی۔ اسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالستارسرنے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ سعود سر نے مہمانان کرام کا تعارف پیش کیا۔ ہیڈ ماسٹر عبدالرشید پنجاری سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹرعبدالستار سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹر جونیئر کالج امین سر، سپروائزرس احمد مجتبٰی سر، محی الدین شیخ سر ، مسعود جمال سر کے ہاتھوں مہمانان کرام میں سبکدوش اساتذہ مشیر سر ، آفندی سر ،اقبال شیخ سر ، مولانا نعیم الظفر سر ، سعید امین سر ، تقریب کے تینوں جج صاحبان شفیق ایوب سر ، نعیم سلیم سر ، قاری آصف سر ، انجمن ترقی تعلیم کے نائب صدر جمیل احمد کرانتی صاحب ، آنریری سکریٹری پروفیسر عبدالمجید صدیقی سر اور صدرتقریب سراج احمد سیٹھ صاحب کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔
اس پرنور تقریب کے اغراض و مقاصد انیس عبدالحمید سر نے بیان کیے۔ شرائط کی خواندگی اسجد سر نے کی۔ اس کے بعد صدر صاحب کے ہاتھوں قرعہ اندازی کے ذریعے مقابلہ شروع ہوا۔ مقابلے کے بعد مولانا نعیم الظفر ملی صاحب نے قرآن و احادیث مبارکہ کی روشنی میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکائے مقابلہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ جج صاحبان کی جانب سے قاری آصف صاحب نے تاثرات پیش کئے جبکہ نعیم سلیم سر نے نتائج کا اعلان کیا۔ مقابلہ حمد میں محمد حذیفہ آصف اقبال (پنجم سی) نے اول محمد حسان رئیس احمد (پنجم بی) نے دوم اور ضیاء حیدر سید مقیم علی (پنجم ڈی) نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح مقابلہ نعت میں ارشد شیخ جاوید (ششم ڈی) نے اول ابوہریرہ سلیم احمد (ششم جی) نے دوم اور مومن محمد احمد علیم اختر (ششم ڈی) نے سوم انعام حاصل کیا۔ مہمانان کرام کے ہاتھوں طلبہ کو میڈل ، کتاب اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مشیر سر ، سعید امین سر ، قاری آصف سر ، زاہد سر و دیگر مہمانان کرام نے بھی نقد انعامات کے ذریعے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ رکن انجمن سراج احمد سیٹھ صاحب نے خطبہ صدارت میں طلبہ اور تیاری کرانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شکیل حنیف سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ رضوانہ میڈم کے رسم شکریہ پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔
فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی۔
امیٹاانگلش تقریری مقابلے میں اے ٹی ٹی کو اول انعام
گزشتہ دنوں جے اے ٹی ہائی اسکول کے آمین عشرت ہال میں انگریزی کی تدریس کرنے والے اساتذہ کی فعال تنظیم امیٹا کے ذریعے ضلعی سطح پر انگریزی تقریروں کا ایک مقابلہ منغقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں اسکولوں سے طلبہ و طالبات شریک مقابلہ ہوئے۔ الحمدللہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ اس مقابلے میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے مومن عبدالرحمن وسیم اختر نے بہترین تقریر پیش کرتے ہوئے سامعین کا دل موہ لیا اور پہلے انعام کے حقدار قرار پائے۔
اس شاندار کامیابی پر ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر ، جملہ آفس بیئررس ، اے ٹی ٹی اسٹاف اور انتظامیہ انجمن ترقی تعلیم کی جانب سے انعام یافتہ طالب علم اور اس کی رہنمائی کرنے والے استاد بلال سر کو پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں اے ٹی ٹی میں جاری سالانہ ثقافتی تقاریب کے دوران مہمانان کرام کے ہاتھوں مذکورہ طالب علم کو انعامات سے نوازا گیا اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی
منگل، 14 فروری، 2023
اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں دسویں بارہویں طلبہ کی الوداعی تقریب کا انعقاد
الحمدللہ 11 فروری بروز سنیچر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں دسویں بارہویں جماعتوں کے طلبا و طالبات کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔انریری سیکریٹری انجمن ترقی تعلیم محترم پروفیسر عبدالمجید صدیقی کی صدارت میں منعقدہ تقریب کی شروعات قاری أصف سر کی تلاوت سے ہوئی۔مبشر سر نے تحریک وتائید پیش کی۔اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جونیئر کالج محمد امین سر نے مہمانان کی خدمت میں استقبالیہ کلمات
جمعہ، 7 جنوری، 2022
ہفتہ، 18 مئی، 2019
جمعرات، 9 مئی، 2019
جمعرات، 4 اپریل، 2019
Ismail Shamsuddoha اسمعیل شمس
محمد اسمعیل شمس الضحی سر اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے انگلش کے ایک اچھے ٹیچر ہیں۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ کیا ہے۔ اپنے مضمون پر دسترس رکھتے ہیں۔ الصفہ عمرہ ٹورس سے بھی منسلک ہیں۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ کے فعال رکن ہیں۔
Mohammed Ismail Shamsuddoha is a teacher of A.T.T. High School, Malegaon. He is a good English Teacher. He is an active member of Hamara Malegaon Whatsapp Group (HMWG).
ہفتہ، 9 مارچ، 2019
Naeem Saleem نعیم سلیم
نعیم سلیم اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں اردو کے ٹیچر ہیں۔آپ ایم اے بی ایڈ ہیں۔ اردو ادب سے گہرا لگاؤ ہے۔ آپ ایک اچھے افسانہ نگار اور ادیب بھی ہیں۔ شہر کی مختلف ادبی نشستوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اے ٹی ٹی کا خاصہ رہا ہے کہ یہاں کے اساتذہ مانگے کے اجالے کی بجائے بچوں کی تقاریر خود لکھتے ہیں۔ نغیم سلیم اساتذہ کی اس ٹیم میں ایک خوبصورت اضافہ ہیں۔
Naeem Saleem is an Urdu Teacher in A.T.T. High School, Malegaon. He is M.A.B.Ed. He is a good writer. He has composed many short stories.
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)




