شامنامہ مالیگاؤں سے روزانہ شام میں شائع ہونے والا اردو اخبار ہے۔ گذشتہ 35 سالوں سے پابندی سے جاری ہے۔ اسے شہر کا اولین اردو روزنامہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اردو روزنامہ اورنگ آباد ٹائمز کے مرحوم عزیز خسرو اس کے بانی تھے۔ فی الحال شعیب خسرو مدیر اعلی اور ڈاکٹر احمد ریاض اس کے مدیر ہیں۔ خلیل عباس اور افتخار احمد وغیرہ بطور نمائندہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔