لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 6 جون، 2020

عازمین ‏حج ‏کیلئے ‏اہم ‏اعلان

حج 2020 کو لے کر تذبذب کا شکار وہ عازمین جو اپنا سفر حج منسوخ کرنا چاہتے ہیں ان کو ان کی پوری رقم واپس دی جائے گی۔ اس کیلئے حج کمیٹی نے ایک اہم سرکیولر جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق 13 مارچ 2020 کو سعودی حکومت کی جانب سے حج کی تیاریوں کو عارضی طور پر روکنے کا پیغام ملا۔ اب جبکہ بھارت سے عازمین کی روانگی اور تیاریوں کو چند ہفتے باقی ہیں اب تک حج 2020 کے تعلق سے سعودی حکومت کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ 
حج 2020 کی اس غیر یقینی صورت حال کو لے کر کئی خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 
ان تمام باتوں کے مدنظر حج کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو عازمین امسال اپنا سفر حج منسوخ کرنا چاہتے ہیں وہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دیا گیا منسوخی کا فارم بھر کر 
ceo.hajcommittee@nic.in 
پر اپنے بینک پاس بک یا ایک کینسل چیک کے ساتھ ای میل کریں۔ یہ سرکیولر چئرمن حج کمیٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔ جہاں تک مالیگاؤں کے عازمین کا سوال ہے ان کے تقریبا تمام کام مقامی حج کمیٹی کی جانب سے بحسن و خوبی انجام دئے جاتے ہیں اور قوی امید ہے کہ اس سلسلے میں بھی عازمین کی پوری رہنمائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں اعلان کا انتظار کیا جارہا ہے۔

جمعرات، 4 جون، 2020

پہلی ‏بارش ‏اور ‏سڑکیں ‏بے ‏حال

پہلی ہی بارش میں شہر کیچڑ میں لت پت ہوگیا۔ مضافاتی علاقوں کا حال تو پوچھئے ہی نہیں۔ کروڑوں کا بجٹ رکھنے والی کارپوریشن کیلئے یہ تصویر نشان عبرت ہے۔