منگل، 14 جنوری، 2025

امیٹاانگلش تقریری مقابلے میں اے ٹی ٹی کو اول انعام

گزشتہ دنوں جے اے ٹی ہائی اسکول کے آمین عشرت ہال میں انگریزی کی تدریس کرنے والے اساتذہ کی فعال تنظیم امیٹا کے ذریعے ضلعی سطح پر انگریزی تقریروں کا ایک مقابلہ منغقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں  اسکولوں سے طلبہ و طالبات شریک مقابلہ ہوئے۔ الحمدللہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ اس مقابلے میں  اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے مومن عبدالرحمن وسیم اختر نے بہترین تقریر پیش کرتے ہوئے سامعین کا دل موہ لیا اور پہلے انعام کے حقدار قرار پائے۔ اس شاندار کامیابی پر ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر ، جملہ آفس بیئررس ، اے ٹی ٹی اسٹاف اور انتظامیہ انجمن ترقی تعلیم کی جانب سے انعام یافتہ طالب علم اور اس کی رہنمائی کرنے والے استاد بلال سر کو پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اس ضمن میں اے ٹی ٹی میں جاری سالانہ ثقافتی تقاریب کے دوران مہمانان کرام کے ہاتھوں مذکورہ طالب علم کو انعامات سے نوازا گیا اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ 

فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں