بدھ، 15 جنوری، 2025

مالیگاؤں کلب تقریری مقابلے میں اے ٹی ٹی کو اول انعام

اللہ رب العزت کا بے پناہ کرم و احسان ہے کہ سابقہ روایات کے عین مطابق امسال بھی اے ٹی ٹی پر انعامات و اعزازات کی بارش جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یہ خبر دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی کہ گزشتہ دنوں اردو گھر میں مالیگاؤں  کے ذریعے تقریری مقابلہ منغقد ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں  اسکولوں سے طلبہ و طالبات شریک مقابلہ ہوئے۔ الحمدللہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ اس مقابلے میں  اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے مومن عبدالرحمن وسیم اختر نے بہترین تقریر پیش کی اور جج صاحبان و سامعین کا دل جیتتے ہوئے پہلا انعام حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی پر ہیڈماسٹر صاحب ، جملہ آفس بیئررس ، اے ٹی ٹی اسٹاف اور انتظامیہ انجمن ترقی تعلیم کی جانب سے انعام یافتہ طالب علم اور اس کی رہنمائی کرنے مسعود جمال سر (سپروائزر اے ٹی ٹی ) کو پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اورمستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ 

فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں