منگل، 14 جنوری، 2025

اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی مقابلہ بیت بازی کا کامیاب انعقاد

الحمدللہ 6 جنوری بروزپیر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں انٹر کلاس بیت بازی مقابلے کا انعقاد آنریری سیکریٹری انجمن ترقی تعلیم *پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب* کی صدارت میں ہوا۔قاری آصف سر نے تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز کیا۔صوفیہ میڈم نےتحریک وتائید صدارت پیش کی۔
مہمانان کرام میں سابق اسٹنٹ ہیڈ ماسٹر اشفاق سراج سر اور شکیل انصاری سر سابق اساتذہ میں افتخار حسین راجاسراوراشفاق گلریز سر سابق او ایس شفیق سراور شہر کے معروف شاعر ارشاد انجم صاحب رونقِ اسٹیج رہے۔اسکول ہٰذا کےہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری صاحب نے استقبالیہ کلمات کے ذریعے تمام مہمانان کاخیر مقدم کیا۔فہیم سر نے تقریب کے غرض وغایت اور نعیم سلیم سرنےمہمانان کا تعارف پیش کیا۔ہیڈماسٹر وآفس بئررس کے ہاتھوں مہمانان کو گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔شرائط مقابلہ کی خواندگی سپروائزر مسعود جمال سر نے کی۔
نویں سے گیارہویں جماعتوں کے منتخب تین تین طلباوطالبات پر مشتمل کل11 ٹیمیں شریک مقابلہ ہوئیں۔جنھیں اردو کے معروف شعراء کے نام سے منسوب کیا گیا۔ روایتی راؤنڈ ،لفظ راؤنڈ،منظر راؤنڈ،مصرع راؤنڈ اورشاعرراؤنڈپر مشتمل یہ دلچسپ مقابلہ نعیم سلیم سر،مبشر سراورفہیم سر کی اینکرنگ میں ہوا۔فائنل مقابلہ  پروین شاکر ٹیم، ادا جعفری ٹیم اور فیض ٹیم کے درمیان  ہوا۔جسمیں فیض ٹیم کی تین پوائنٹ سے فتح ہوئی۔فائنل فاتح ومفتوح ٹیموں کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔خطبہ صدارت میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے فن شعر گوئی پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔اردو شاعری کی خصوصیات اور مختلف میدانوں میں اردو شاعری کے زبردست اثرات کو بیان کرتے ہوۓ طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔شاہد واحد سر کے شکریے پر یہ دلچسپ تقریب اختتام کو پہنچی۔ رضوانہ میڈم نے نظامت، راشد جمیل سر نے جج کے فرائض اور مجیب سر نے اسکوررکے اورابرار سر نے لیپ ٹاپ کے ذریعے LCD اسکرین پرالفاظ اور تصاویر کو پیش کیا۔جبکہ طلبہ کی تیاری میں راشد جمیل سراورنعیم سلیم سر کی زیر نگرانی شاہد واحد سر،فہیم سر،رضوانہ میڈم،ندا میڈم، صوفیہ میڈم اور مبشر سر پر مشتمل ٹیم نے محنت کی اوربیت بازی کا یہ بہترین پروگرام زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
*شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج مالیگاؤں*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں