‏شہرنامہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏شہرنامہ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 21 جنوری، 2022

باب ششم ۔ سوانح حاجی حنیف صابر مع تاریخ مالیگاؤں

 1960 سے 1965 ان پانچ سالوں کی مختصر شہری ۔ ریاستی ۔ ملکی اور عالمی تاریخ سے مزین سوانح حاجی حنیف صابر کی چھٹی قسط (باب ششم)

ساٹھ کی دہائی آتے آتے 1950 میں 54 ہزار کی آبادی رکھنے والا مالیگاؤں ایک لاکھ کا ہندسہ پار کرتے ہوئے 1960 میں ایک لاکھ پندرہ ہزار کی آبادی والا شہر بن چکا تھا۔ حاجی حنیف صابر لڑکپن سے نوجوانی کی طرف بڑھ رہے تھے۔ فائنل پاس کرنے کے بعد

21 جنوری 2022 مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مالیگاؤں جنرل ہاسپٹل میں نئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لکشمن چوہان کی تقرری


2️⃣ 24 جنوری 2022 سے مہاراشٹر میں پہلی سے بارہویں اسکولیں شروع کرنے کا اعلان۔ 

شہریان مالیگاؤں نے خوشی کا اظہار کیا۔

جمعرات، 20 جنوری، 2022

20 جنوری 2022 مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ عیدگاہ جاگنگ ٹریک پر کارپوریشن میٹنگ میں بحث نہ کروانے پر اپوزیشن لیڈر شان ہند نے واک آؤٹ کیا۔


2️⃣ سلیم اپسرا نے مالیگاؤں شہر کانگریس کے کارگزار صدر کے طور پر عہدے کا جائزہ لیا۔


3️⃣ مالیگاؤں دھماکہ معاملے میں گواہوں کے انحراف کو لے کر کل جماعتی تنظیم نے اے ٹی ایس چیف سے ملاقات کی۔

بدھ، 19 جنوری، 2022

19 جنوری 2022 مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣  جنرل اسپتال کی 18 طالبات کورونا پوزیٹیو


2️⃣ ریت کی غیر قانونی نقل وحمل کو لے کر 10 اسکواڈ تشکیل

منگل، 18 جنوری، 2022

18 جنوری 2022 مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مالیگاؤں کے دو اہم عہدے داران پرانت آفیسر اور اے ایس پی کورونا پوزیٹیو۔


2️⃣ 12 نومبر معاملے میں زیر حراست مستقیم ڈگنٹی طبیعت کی خرابی کی بنا پر  ناسک سول اسپتال میں ایڈمٹ


3️⃣ 12 نومبر معاملے میں عبدالرحمن شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

پیر، 17 جنوری، 2022

17 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ لشکر والی عیدگاہ پر جاگنگ ٹریک کی تعمیر۔ جمیتہ العماء نے تعمیر روکنے کیلئے میورنڈم دیا۔


2️⃣ 12 نومبر معاملہ۔ عبدالرحمن شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل۔

اتوار، 16 جنوری، 2022

16 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم وافعات

 1️⃣ مالیگاؤں میں کورونا نہ پھیلنے کی وجوہات جاننے کیلئے سروے جاری۔ 1368 لوگوں کا اینٹی باڈی ٹیسٹ ہوا۔

2️⃣ مالدہ زمین تنازعہ معاملے میں ایک پستول ضبط۔ فرار ملزمین کی تلاش جاری۔

3️⃣ ہوٹل شاہی گولڈن کے پیچھے فیئر کمپنی کے ملازم سے موبائل چھیننے کی کوشش۔ نہ دینے پر ملزمین نے فائر کردیا۔

ہفتہ، 15 جنوری، 2022

15 جنوری 2022 مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ تین دہائی پرانا بلی پترا قرض معاملہ حل۔ قرض لینے والے پانچ ہزار ادا کرکے نیل سرٹیفکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ 


2️⃣ مالیگاؤں سینٹرل حلقے سے 20 ہزار ڈبل ناموں کو حذف کیا گیا۔

جمعہ، 14 جنوری، 2022

14 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مالیگاؤں شہر میں کورونا کیوں نہیں۔ سروے جاری ۔ 


2️⃣ دواخانوں میں سردی زکام کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ 


3️⃣ کارپوریشن نے بچوں کی شرح پیدائش کے ریکارڈ جاری کئے۔ 2021 میں لڑکوں کے مقابلے 1176 لڑکیوں کی پیدائش کم ہوئی۔ 


4️⃣  بجلی مسائل کی یکسوئی کےلیے صدر جنتادل شان ہند نہال احمد کا کارپوریشن کمشنر کے نام مکتوب۔

جمعرات، 13 جنوری، 2022

باب پنجم ۔ سوانح حاجی حنیف صابر مع تاریخ مالیگاؤں

 1955 سے 1960 تک کے شہر ملک اور دنیا کے حالات و واقعات اور حاجی حنیف صابر کے حالات زندگی پر مشتمل سوانح حاجی حنیف صابر کی پانچویں قسط

پچاس کی دہائی میں دنیا میں زبردست تبدیلیاں واقع ہوئیں۔ دنیا کے بیشتر غلام ممالک یکے بعد دیگرے برطانیہ اور فرانس جیسی سامراجی طاقتوں سے آزادی حاصل کرتے گئے۔ وہ برطانیہ جس کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتا تھا اپنی مقامی سرحدوں تک سکڑ گیا تھا۔ 1955 میں مالیگاؤں کی آبادی 78 ہزار تھی۔ اس وقت صدر بلدیہ کی میعاد ایک سال ہوتی تھی۔  مئی 1955 میں ڈاکٹر شیخ سلیم صدربلدیہ بنے اور ایک سال بعد 1956 میں عباس علی قاضی اس عہدے پر براجمان ہوئے۔ 1956 میں ہی مرارجی دیسائی کی جگہ  یشونت راؤ چوہان بامبے اسٹیٹ کے وزیراعلی بنے۔ آپ کو بامبے کا آخری اور مہاراشٹر کا پہلا وزیراعلی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس دوران حاجی حنیف صابر پرائمری میں زیرتعلیم تھے۔ اسکول کے بعد آپ گھر کے کاموں میں بھی  والدین کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے۔ گھر کا پاورلوم تھا اس لئے جب بھی موقع ملتا لوم چلانے کی مشق کیا کرتے تھے۔  1956 میں دوسری عرب اسرائیل جنگ ہوئی۔  مشہور زمانہ نہر سوئز مصر کے زیر انصرام آئی۔  اوپیک ۔ ناسا ۔ جیسے کئی عالمی اداروں کی بنیاد رکھی گئی۔ 

1957 میں مالیگاؤں حلقہ پارلیمان وجود میں آیا۔ اس سال بھارت کے پارلیمانی حلقوں کی ازسر نو تشکیل ہوئی تھی اور ناسک حلقہ پارلیمان کے بیشتر حصوں پر مشتمل ایک نیا حلقہ پارلیمان مالیگاؤں کے نام سے بنا تھا۔ اس طرح ملک کے دوسرے پارلیمانی الیکشن میں پرجا سوشلسٹ پارٹی کے یادو نارائن جادھو مالیگاؤں کے پہلے ایم پی منتخب ہوئے۔ آپ نے کانگریس کے ملہار بیڑکر کو شکست دی۔ پنڈت نہرو ایک بار پھر وزیراعظم بنائے گئے۔ 1957 کے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر ڈاکٹر راجندر پرساد صدرجمہوریہ اور ڈاکٹر رادھا کرشنن نائب صدر منتخب ہوئے۔ اسی سال 25 فروری 1957 کو بامبے اسمبلی کے بھی الیکشن ہوئے جس میں شمالی مالیگاؤں حلقے سے پرجا سوشلسٹ پارٹی کے ہارون احمد انصاری ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ انہوں نے مالیگاؤں کے اولین اور کانگریس کے سیٹنگ ایم ایل اے صابر ستار کو شکست دی اور پچھلے الیکشن کی ہار کا بدلہ لیا۔ اس وقت آج کے مالیگاؤں آؤٹر کے بیشتر علاقے شمالی ناندگاؤں و جنوبی مالیگاؤں نامی حلقہ اسمبلی میں شامل تھے۔ وہاں سے بھاؤ صاحب ہیرے لگاتار دوسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ یشونت راؤ چوہان بامبے کے وزیراعلی بنے۔ مالیگاؤں کے ایم پی اور ایم ایل اے دونوں پرجا سوشلسٹ پارٹی کے تھے۔ شہر میں کانگریس کے ساتھ ساتھ سوشلسٹ پارٹی کا زور تھا۔ مئی 1957 میں میونسپل کونسلر اور ایم ایل اے ہارون احمدانصاری مالیگاؤں کے صدربلدیہ بھی بنائے گئے۔ یہ وہ سال تھا جب روس نے اسپوتنک نامی زمین کے گرد گردش کرنے والا پہلا مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجا۔ حاجی حنیف صابر بچپن سے لڑکپن کی جانب رواں دواں تھے۔ اسکول کے ساتھ ساتھ مسجد خانقاہ اشرفیہ اور دارالعلوم اہلسنت اشرفیہ آپ کی دلچسپی اور سرگرمیوں کا مرکز تھے۔ جب بھی اسکول اور گھریلو مصروفیات سے فرصت ملتی مسجد و مدرسے کو وقت دیتے اور اکثر علماء کی محفلوں میں شریک ہوا کرتے تھے۔ 

1958 میں میونسپل الیکشن ہوئے۔ ساتھی نہال احمد لگاتار دوسری بار کونسلر منتخب ہوئے۔  وٹھل گنپت کاڑھے صدربلدیہ بنے۔ اسی چناؤ میں قلعہ سے عبدالحمید عظیم اللہ المعروف حمید ممبر پہلی بار کونسلر بنے۔ آگے چل کر آپ حاجی حنیف صابر کے خسر بنے۔ جس کا ذکر اگلے ابواب میں آئے گا۔ 1958 میں ہی مشہور مسلم رہنما مولانا آزاد کا انتقال ہوا۔ 

1959 میں حاجی حنیف صابر نے ساتویں جماعت کامیاب کی۔ اس زمانے میں ساتویں پاس کرنا فائنل پاس کرنا کہلاتا تھا اور اس کی کافی اہمیت تھی۔ آپ آگے پڑھنا چاہتے تھے۔ آپ کے اساتذہ اور ساتھیوں نے بھی کافی کوشش کی کہ آپ تھوڑا اور پڑھ کر ٹیچر بن جائیں مگر آپ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اس لئے آگے کی پڑھائی ترک کرکے پاورلوم کے آبائی پیشے سے منسلک ہوگئے اور گھر کی ذمہ داریوں میں والد کا ہاتھ بٹانے لگے۔ گو کہ آپ نے صرف ساتویں تک تعلیم حاصل کی تھی مگر آپ کا دماغ کمپیوٹر کی طرح چلتا تھا۔ اکثر جب کوئی حساب کتاب کا معاملہ ہوتا یا کوئی تحریر لکھنی ہوتی آپ اتنی تیزی سے حساب کرتے یا جملوں کی ڈرافٹنگ کرتے کہ مجھ جیسے کئی ڈگری یافتہ عش عش کرتے رہ جاتے۔ 1959 میں ڈاکٹر شیخ سلیم اور 1960 میں رگھونندن پاٹل شہر کے صدربلدیہ رہے۔ 1959 میں ہی روس کی جانب سے پہلا غیر انسانی راکٹ چاند پر پہنچا۔ دوسری طرف امریکہ نے بھی دو بندروں کے ساتھ کسی جاندار پر مشتمل پہلا راکٹ خلاء میں روانہ کیا۔ 1960 آتے آتے مالیگاؤں کی آبادی ایک لاکھ پندرہ ہزار ہوچکی تھی۔  یکم مئی 1960 کو بامبے اسٹیٹ تقسیم کرکے گجرات اور مہاراشٹر دو نئی ریاستیں بنائی گئیں۔ اس کا تفصیلی ذکر اگلے باب میں آئے گا۔

13 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مستقبل قریب میں جنتا بینک الیکشن کے پیش نطر ابتدائی فہرست رائے دہندگان جاری۔ بینک کے ووٹرس ہیڈ آفس میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ 


2️⃣ 2012 کے ایک معاملے میں مچھندر شرکے عدم ثبوتوں کی بنا پر بری


3️⃣ مالدہ زمین تنازعے میں عبدالمالک سمیت تین افراد کو عدالتی تحویل


4️⃣ مالیگاؤں میں اب تک 85 فیصد افراد نے پہلا ڈوز لے لیا۔

بدھ، 12 جنوری، 2022

12 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ شہر میں کورونا کے کم معاملات ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے ڈاکٹرس پر مشتمل 19 ٹیموں کا سروے شروع


2️⃣ مالدہ زمین تنازعہ میں ایک اور ملزم گرفتار


3️⃣ کشمیر میں برف باری کے بعد شہر میں سرد ہواؤں کا زور۔ درجہ حرارت میں کمی۔

مالیگاؤں کے کورونا فری ہونے کی وجوہات ۔ ایک جائزہ


  ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں کورونا کی تیسری لہر نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے۔ الحمدللہ سینٹرل مالیگاؤں میں کورونا کے سیریس مریض نہیں کے برابر ہیں اور شہری زندگی حکومتی احکامات کی پاسداری کے ساتھ حسب معمول رواں دواں ہے۔ بیرون شہر کے بہت سے احباب اس کی وجہ جاننا چاہتے ہیں۔ اس بارے میں میرا ذاتی مشاہدہ پیش کررہا ہوں جو غلط بھی ہوسکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ یہی وجہ ہو۔


1. خوف پر قابو


کورونا کے ابتدائی دنوں میں تو مالیگاؤں شہر پر بھی خوف طاری رہا لیکن کچھ دن بعد ہی شہریان نے کورونا کی دہشت دل سے نکال دی اور دوسری و تیسری لہر کے دوران اسے خود پر حاوی نہیں ہونے دیا۔  پہلے سال اکثر اموات خوف و دہشت اور دواخانوں کے بند ہونے کی وجہ سے ہی ہوئی تھیں۔


2. فوری علاج


شہر کے ہر محلے میں موجود ڈاکٹرس بے خوفی سے علاج کررہے ہیں اور لوگ بھی سردی زکام ہونے پر فورا دوا لے رہے ہیں۔ جس سے بیماری کا علاج پہلے ہی مرحلے میں ہوجاتا ہے اور مرض بڑھ نہیں پاتا۔ مرض چھپانا جان لیوا ہوتا ہے۔ مالیگاؤں میں بیرون شہر کے مریضوں کا بھی بڑے پیمانے پر علاج کیا جارہا ہے۔ پہلے سال دواخانوں کے بند ہونے کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی تھیں۔ 


3. کھلی اور تازہ ہوا


باوجود ترقی کے شہر کی اکثریت آج بھی اے سی والے بند کمروں میں نہیں رہتی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ اے سی سے کورونا ہوتا ہے مگر کھلی اور تازہ ہوا بند کمروں سے بہتر ہے۔


4. بلاضرورت دواؤں سے گریز


بہت سے افراد غیر تصدیق شدہ ہائی پاور ادویات کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔ بلاضرورت ان کا استعمال نقصاندہ بھی ہوسکتا ہے۔ مالیگاؤں میں ایسی دواؤں کی اتنی چاہت نہیں ہے۔


5. کم ٹیسٹنگ


اخباری رپورٹ کے مطابق شہر میں سردی زکام کے مریضوں کی تعداد بڑھی ہے۔ دوسری طرف ٹیسٹنگ بہت کم ہورہی ہے۔ کچھ افراد اسے بھی کم مریض ہونے کی وجہ مان رہے ہیں۔


المختصر کسی بھی مرض کو چھپائے بنا اور اس سے ڈرے بنا اس کا فوری علاج کیا جائے تو بڑی حد تک اس پر قابو پایا جاسکتا ہے اور مالیگاؤں والے اسی اصول پر عمل پیرا ہیں۔ 

 

(یاد رہے یہ کوئی حتمی رپورٹ نہیں کلی طور پر میرا ذاتی مشاہدہ ہے۔ سب کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ )


✍🏻 شکیل حنیف ۔ مالیگاؤں ۔ انڈیا

منگل، 11 جنوری، 2022

11 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ پوری دنیا کورونا کی تیسری لہر  سے پریشان۔ ایسے میں مالیگاؤں شہر اب تک بڑی حد تک محفوظ۔ 

وجہ جاننے اور ریسرچ کے مقصد سے مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی وائس چانسلر اور ناسک کے ضلع کلکٹر کا مالیگاؤں دورہ۔


2️⃣ شہر کی بنکر تنظیموں کا مختلف مطالبات کو لے کر بجلی کمپنی آفس پر مظاہرہ۔


3️⃣ شہر میں اب تک 72 فیصد افراد نے کورونا ویکسین لی۔

پیر، 10 جنوری، 2022

10 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ آل انڈیا لائیر کونسل کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے 12 نومبر تشدد معاملے میں مالیگاؤں کا دورہ کیا۔ کئی افراد سے ملاقات۔


2️⃣ شہر کی بیشتر اسکولوں میں پہلی سے نویں جماعتیں اگلے اعلان تک بند۔ آن لائن پڑھائی کا آغاز۔


3️⃣ ایک طرف اسکولیں بند وہیں دوسری طرف سڑکوں اور بازاروں میں پہلے کی ہی طرح ہجوم۔ کوئی تبدیلی نہیں۔

اتوار، 9 جنوری، 2022

9 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مالدہ شیوار زمبن تنازعہ میں عبدالمالک اور شیخ احسان سمیت چار گرفتار 


2️⃣ شہر میں موسم تغیر پذیر۔ 

بارش کے بعد سرد ہواؤں میں اضافہ۔

 

3️⃣ کورونا تیسری لہر کی وجہ سے شہر کی کئی اسکولوں کی جانب سے پہلی سے نویں  جماعتوں کے طلبہ کو دوسرے اعلان تک اسکول نہ آنے کے پیغامات موصول ہوئے۔

ہفتہ، 8 جنوری، 2022

8 جنوری 2022 ۔ مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مالدہ شیوار میں زمین کے معاملے میں سابق میئر عبدالمالک اور خلیل دادا میں تنازعہ۔ فائرنگ کے الزامات ۔ 


2️⃣ کورونا تیسری لہر کے چلتے ناسک ضلع میں بھی پہلی تا نویں اور گیارہویں جماعتوں کی آف لائن پڑھائی بند کرنے کے احکامات دیے گئے۔ 


3️⃣ سوشل میڈیا پر لیڈران اور دیگر نامور شخصیات کی تقاریر و تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کرکے پوسٹ کرنے والوں کے خلاف ایڈیشنل ایس پی نے سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

جمعہ، 7 جنوری، 2022

7 جنوری 2022 کے مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ آج ام المدارس اے ٹی ٹی ہائی اسکول کا یوم تاسیس۔ سابق طلبہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 1927 میں قائم ہوئی تھی شہر کی پہلی اردو ہائی اسکول۔ 


2️⃣ مڈڈے ہوٹل کے سامنے واقع پہاڑی کے پیچھے تالاب میں ڈوب کر شاہ سعد نامی نوعمر جاں بحق۔


3️⃣ جمیعتہ علماء کی مداخلت سے ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کی جگہ تبدیل۔ مجسمے کی تنصیب اب ریسٹ ہاؤس کمپاؤنڈ میں ہوگی۔

جمعرات، 6 جنوری، 2022

6 جنوری 2022 کے مالیگاؤں اہم واقعات

 1️⃣ مالیگاؤں کے فیضی ایمن عبدالمتین مکہ مکرمہ کی مسجد میں امام مقرر


2️⃣ مالیگاؤں کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ چیئرمن ظفر احمد کی صدارت میں ہوئی۔ جس میں ایک کروڑ 14 لاکھ کے کاموں کو منظوری دی گئی۔


3️⃣ مالیگاؤں میں اب تک 61 فیصد افراد نے کورونا ویکسین لی۔

بدھ، 5 جنوری، 2022

5 جنوری 2022 مالیگاؤں کے اہم واقعات

 1️⃣ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے کی ووٹر لسٹ جاری۔ 

کل تین لاکھ چار ہزار ایک سو چھبیس ووٹرس۔


2️⃣ ہیم لتا دگڑے مالیگاؤں کارپوریشن کی نائب کمشنر نامزد


3️⃣ عزیز کلو اسٹیڈیم میں شہر کے نوجوانوں کی تربیت کیلئے مالیگاؤں کرکٹ اکیڈیمی کا قیام عمل میں آیا۔