‏ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 12 اپریل، 2025

انصاری سہیل احمد Ansari Sohail Ahmed


انصاری سہیل احمد عبدالمالک مالیگاؤں جونیئر کالج کے اردو کے بہترین ٹیچر ہیں۔ بہترین تقاریر لکھتے ہیں۔ اسکول کی ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ نان گرانٹ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ نہایت نرم دل ملنسار طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ نے اردو اور انگلش دونوں میں ایم اے کیا ہے۔ کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ہیں اور ڈاکٹر ظفر کی فعال کرکٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ میرے رفیق خاص ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ ( ایچ ایم ڈبلیو جی ) کے ایک فعال اور تاسیسی رکن ہیں۔ 

جمعرات، 20 جنوری، 2022

Yaseen Aazmi یاسین اعظمی

اعظمی محمد یاسین محمد عمر ایک ہمہ جہت شخصیت کا نام ہے۔ آپ میونسپل اردو پرائمری اسکول نمبر 44 میں درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ آپ مولانا آزاد اوپن یونیورسٹی کی شہر میں جاری کلاس میں بھی اعزازی لیکچرس لیتے ہیں۔ ایک اچھے ناظم تقریب ٰ ایک اچھے مقرر کے ساتھ ساتھ ایک اچھے منتظم بھی ہیں۔ کافی دنوں سے اردو بال بھارتی کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی تحریریں بھی قابل ذکر ہوتی ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔ 

منگل، 12 اکتوبر، 2021

خلیل عباس Khaleel Abbas

خلیل عباس شہر کے مشہور صحافی ہیں۔ آپ شہر کے مشہور روزنامہ اخبار شامنامہ سے منسلک ہیں۔ شہری مسائل پر مضامین بھی تحریر کرتے ہیں ہیں۔ مختلف مواقع پر سوشل میڈیا پر آپ کی مختصر اطلاعات کافی تیزی سے وائرل ہوتی ہیں۔ کئی اسکولوں میں منعقد مختلف مقابلوں میں جج کے فرائض بھی ادا کرتے ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے فعال رکن ہیں۔ 

بدھ، 6 نومبر، 2019

Ammar Afroz عمار افروز

عمار افروز سافٹ وئیر انجینئر ہیں۔ آپ شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ممبئی میں عمار کمپیوٹرس کے نام سے بزنس جاری ہے۔ سوریہ ایجنسی میں سافٹ وئیر انجینیئر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہمارا مالیگاؤں

Naveed Yaseen نوید یاسین

نوید احمد محمد یاسین اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے فعال معلم ہیں۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ (معاشیات اور تاریخ) کیا ہے۔ موصوف کا مادر علمی بھی اے ٹی ٹی ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج ہے۔ انیس سو چورانوے میں موصوف نے دسویں کا امتحان پاس کیا اور انیس سو چھیانوے میں بارہویں کا امتحان پاس کیا۔دوہزار ایک میں موصوف

بدھ، 30 اکتوبر، 2019

انصاری عبدالاحد Ansari Abdul Ahad


انصاری عبدالاحد محمد امین کوپر گاؤں کی زیڈ پی اردو پرائمری اسکول ٰٰ کولپے واڑی میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ مالیگاؤں میں موتی تالاب کے ساکن ہیں۔ نہایت دردمند دل رکھتے ہیں۔ کولپے واڑی میں اپنی تعلیمی ٰٰ سماجی اور دینی سرگرمیوں کی بنا پر اپنا ایک مقام بنا چکے ہیں۔ گذشتہ انیس سالوں سے درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کولپے واڑی کی ممتاز شخصیات میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔  آپ نے ایم اے بی ایڈ کیا ہے۔ میرے عزیز دوستوں میں سے ہیں۔ آپ ڈی ایڈ میں میرے ہم جماعت تھے۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔ 

اشفاق لعل خان Ashfaque Lal Khan

اشفاق لعل خان شہر مالیگاؤں کے ایک بہترین انگلش ٹیچر ہیں۔ آپ کو اپنے مضمون پر کافی عبور حاصل ہے۔ آپ شہر کے انگلش ٹیچرس کی تنظیم کے صدر ہیں۔ تعلیمی معاملات میں کافی فعال رہتے ہیں۔ آپ میرے ایک اچھے دوست ہیں۔ ڈی ایڈ میں میرے ہم جماعت تھے۔ دوکتابیں

اتوار، 27 اکتوبر، 2019

حفیظ الرحمن انصاری Ansari Hafeezurrahman


انصاری حفیظ الرحمان محمد حسین مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول کے فعال معلمین میں سے ایک ہیں۔ آپ میونسپل کارپوریشن اردو پرائمری اسکول نمبر 38 کے ہیڈ ماسٹر اور اطراف کی اسکولوں کے سموہ پرمکھ ہیں۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ کیا ہے۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی رکن ہیں۔


ہفتہ، 26 اکتوبر، 2019

عمران الحسن Imranul Hasan


عمران الحسن انصاری ایک بیباک مضمون نگار ہیں۔ مختلف سماجی مسائل پر قلم اٹھاتے ہیں۔ پیشے سے کمپیوٹر لیکچرار ہیں۔ آپ نے  B. C. S, M.C.M, B. Ed کیا ہے۔  دی مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں برسرروزگار ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے ایک فعال رکن ہیں۔ 

اتوار، 22 ستمبر، 2019

ساتھی بلند اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

شہر عزیز کی قدآور سیاسی شخصیت اور ہمارا مالیگاؤں Ⓜ♓ گروپ کے اہم رکن ساتھی بلند اقبال صاحب کے سانحہ ارتحال پر بروز سنیچر بعد نماز عصر اردومیڈیا سینٹر میں گروپ کی جانب سے ایک تعزیتی نشست

ہفتہ، 18 مئی، 2019

Khaleel Ayyub خلیل الرحمن

خلیل الرحمن سر اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں درس تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ آپ نے ایم ایس سی بی ایڈ کیا ہے۔ سائنس کے ایک اچھے مدرس ہیں۔ سائنس نمائش میں پیش پیش رہتے ہیں اور اس کی انتظامی کمیٹی سے وابستہ ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔

بدھ، 15 مئی، 2019

Parvez Ahmed پرویز احمد

پرویز احمد جلیل احمد ٹی ایم ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ہیڈماسٹر ہیں۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ کیا ہے۔ بی اے انگلش میں آپ میرے کلاس میٹ تھے۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی رکن ہیں۔

جمعرات، 9 مئی، 2019

Bakhtiyar Aasif بختیار آصف

بختیار آصف مالیگاؤں جونیئر کالج میں سپر وائزر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ معاشیات کی تدریس کرتے ہیں۔ کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ہیں۔ کافی ہنس مکھ اورملنسار طبیعت کے مالک ہیں۔ میرے دیرینہ رفیق ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے ایک فعال رکن ہیں۔ 

جمعرات، 4 اپریل، 2019

Ismail Shamsuddoha اسمعیل شمس

محمد اسمعیل شمس الضحی سر اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے انگلش کے ایک اچھے ٹیچر ہیں۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ کیا ہے۔ اپنے مضمون پر دسترس رکھتے ہیں۔ الصفہ عمرہ ٹورس سے بھی منسلک ہیں۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ کے فعال رکن ہیں۔
Mohammed Ismail Shamsuddoha is a teacher of A.T.T. High School, Malegaon. He is a good English Teacher. He is an active member of Hamara Malegaon Whatsapp Group (HMWG).

منگل، 19 مارچ، 2019

Dr Manzoor Hasan Ayyubi ڈاکٹر منظور حسن ایوبی


ڈاکٹر منظور حسن ایوبی شہر کی مشہور تعلیمی ٰٰ طبی اور سماجی شخصیت ہیں۔ آپ ایل سی ای ایچ ڈاکٹر ہیں۔ ساتھ ہی لکھنؤ سے پی ایچ ڈی بھی کیا ہے۔ سٹیزن کیمپس (سردار اسکول) کے روح رواں ہیں۔ آپ مالیگاؤں ایجوکیشن فورم کے بھی چیئرمن ہیں۔بہت سارے ایوارڈس سے نوازے گئے ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی رکن ہیں۔
Dr Manzoor Hasan Ayyubi is well known social and educational person in Malegaon. He is Chairman of Citizen Campus, Sardar School and Malegaon Education Forum. He is LCEH doctor. 

پیر، 11 مارچ، 2019

Akhlaque Sabir اخلاق صابر

انصاری اخلاق احمد محمد صابر ٹی ایم ہائی اسکول کے فعال فزیکل ٹیچر ہیں۔ آپ نے ایم اے  بی پی ایڈ کیا ہے۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔ رشتے میں میرے چچا ہیں۔ 
Akhlaque Sabir is a physical teacher in T.M. High School, Malegaon. He is M.A. B.P. Ed. He is an active teacher. He is my uncle.

جمعرات، 7 مارچ، 2019

Sajid Naeem ساجد نعیم

ساجد نعیم ایم ایس جی کالج میں پروفیسر ہیں۔ آپ نے الیکٹرانکس میں ایم ایس سی کیا اور پھر سیٹ جیسا مشکل امتحان بھی پاس کیا۔ آپ اردو سٹی ویب پورٹل سے بھی وابستہ ہیں۔ آپ شہر کے مشہور صحافی انصاری احسان الرحیم کے فرزند ہیں۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے فعال رکن ہیں۔
Sajid Naeem is an Asst. Professor in the department of computer science at MSG College, Malegaon. He has completed MSc in Electronics. He has qualified SET too. He also belongs to Urdu City Web Portal. He is son of  Mr. Ahsanurraheem, senior journalist.

بدھ، 6 مارچ، 2019

امتیاز خلیل Imtiyaz Khaleel


امتیاز خلیل شہر کے اولین صحافی ہیں جو قومی و عالمی سطح پر الیکٹرانک میڈیا سے جڑے اور شہر کا نام روشن کیا۔ آپ ایک پروقار شخصیت کے مالک ہیں۔ اردو ادب سے گہرا لگاؤ ہے۔ شہر میں اردو کتاب میلہ اور نشہ مکت مالیگاؤں جیسے کئی پروگراموں کی قیادت کی۔ ابتدا میں آپ ای ٹی وی اردو سے منسلک رہے اور بہترین انداز میں اینکر کے فرائض انجام دئے۔ گذشتہ دس سالوں سے آپ وژن انڈیا پروڈکشنس نام سے اپنا خود کا پروڈکشن ہاؤس چلا رہے ہیں جس کے ذریعے دستاویزی فلمیں بنائی جاتی ہیں۔ ان کی تیار کردہ کئی دستاویزی فلموں کو عالمی پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔

پیر، 4 مارچ، 2019

Ansari Suhail Ahmed انصاری سہیل شریف

انصاری سہیل احمد محمد شریف دھولیہ کی الشباب اردو اسکول میں درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے  تھے۔ آپ نے بی اے ڈی ایڈ کیا تھا۔ مختلف تعلیمی سیمیناروں میں بھی آپ پیش پیش رہتے  تھے۔ آپ جے اے ٹی ڈی ایڈ کالج میں میرے کلاس میٹ تھے۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے فعال رکن  تھے۔ بڑے افسوس کے ساتھ یہ اضافی لائنیں لکھ رہا ہوں کہ موصوف مئی 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ 

قریشی لئیق انجم Quraishi Laeeque Anjum


 لئیق قریشی سر اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کے کمپیوٹر ٹیچر ہیں۔ آپ بی ایس سی بی ایڈ ہیں اور ایم سی اے اور ڈی سی اے بھی کیا ہے۔ سافٹ وئیر انجینئر ہیں۔ کمپیوٹر اور نیٹ کے ماہرین میں سے ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس گروپ HMWG کے بھی ایک اہم رکن ہیں۔