الحمدللہ۔ اے ٹی ٹی کے طلبہ و اساتذہ مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اور اپنی اسکول کا نام روشن کررہے ہیں۔ انعامات و اعزازات کی بارش میں ایک اور اعزاز کا اضافہ اس وقت ہوا جب 2 جنوری کو بھائیگاؤں کی ودیا وکاس انٹرنیشنل اسکول میں منعقدہ تعلقہ لیول سائنس نمائش میں مالیگاؤں تعلقہ پنچایت سمیتی کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو کے ہاتھوں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے سینئر معلم صدیقی سلیم شہزاد سر کو بیسٹ سائنس ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس شاندار کامیابی پر ہیڈماسٹر صاحب تمام آفس بیئررس تمام اسٹاف ممبرس اور اے ٹی ٹی انتظامیہ کی جانب سے شہزاد سر کو پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔
فقط ۔ شعبہ نشر و اشاعت ۔ اے ٹی ٹی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں