الحمدللہ! گذشتہ دنوں01اور02 جنوری 2025 کو مالیگاؤں تعلقہ لیول پر سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد ودیا وکاس انٹرنیشنل اسکول،بھائیگاؤں میں ہوا۔جس میں مالیگاؤں شہری و دیہاتی تمام اسکولوں نے شرکت کی۔اس مقابلے میں ٹیچنگ ایڈ کے زمرے میں ATT ہاںٔی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی جانب سے *مجیب اقبال سر* نے کارتیسی نظام (میتھس) کا ماڈل پیش کیا۔جو طلبہ و اساتذہ میں کافی پسند کیا گیا۔انتہائی خوشی و مسرت کا مقام ہے کہ موصوف کو اس مقابلے میں *دوسرے انعام* (2nd Prize) سے سرفراز کیا گیا۔موصوف کوٹرافی اور سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔
اس عظیم کامیابی پر مجیب اقبال سر کو ATT انتظامیہ 'ہیڈ ماسٹر 'آفس بئررس و جملہ اسٹاف کی جانب سےمبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی جاتی ہے اور دعا گو ہیں کہ مجیب اقبال سر تعلیمی میدان میں اسی طرح اپنی خدمات انجام دیتے رہیں۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں