الحمدللہ ۔ اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جاری سالانہ ثقافتی تقاریب کی ایک اہم کڑی کے طور پر مورخہ 4 جنوری 2025 بروزسنیچر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں جماعت پنجم کے طلبہ کے درمیان مقابلہ حمد اور جماعت ششم کے طلبہ درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد کیا گیا۔
رکن انجمن ترقی تعلیم محترم سراج احمد سیٹھ صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس بابرکت تقریب کا آغاز قاری آصف اقبال سر کی قرات سے ہوا۔ ندا میڈم نے تحریک صدارت پیش کی۔ جس کی تائید علقمہ میڈم نے کی۔ اسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالستارسرنے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ سعود سر نے مہمانان کرام کا تعارف پیش کیا۔ ہیڈ ماسٹر عبدالرشید پنجاری سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹرعبدالستار سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹر جونیئر کالج امین سر، سپروائزرس احمد مجتبٰی سر، محی الدین شیخ سر ، مسعود جمال سر کے ہاتھوں مہمانان کرام میں سبکدوش اساتذہ مشیر سر ، آفندی سر ،اقبال شیخ سر ، مولانا نعیم الظفر سر ، سعید امین سر ، تقریب کے تینوں جج صاحبان شفیق ایوب سر ، نعیم سلیم سر ، قاری آصف سر ، انجمن ترقی تعلیم کے نائب صدر جمیل احمد کرانتی صاحب ، آنریری سکریٹری پروفیسر عبدالمجید صدیقی سر اور صدرتقریب سراج احمد سیٹھ صاحب کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔
اس پرنور تقریب کے اغراض و مقاصد انیس عبدالحمید سر نے بیان کیے۔ شرائط کی خواندگی اسجد سر نے کی۔ اس کے بعد صدر صاحب کے ہاتھوں قرعہ اندازی کے ذریعے مقابلہ شروع ہوا۔ مقابلے کے بعد مولانا نعیم الظفر ملی صاحب نے قرآن و احادیث مبارکہ کی روشنی میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکائے مقابلہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ جج صاحبان کی جانب سے قاری آصف صاحب نے تاثرات پیش کئے جبکہ نعیم سلیم سر نے نتائج کا اعلان کیا۔ مقابلہ حمد میں محمد حذیفہ آصف اقبال (پنجم سی) نے اول محمد حسان رئیس احمد (پنجم بی) نے دوم اور ضیاء حیدر سید مقیم علی (پنجم ڈی) نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح مقابلہ نعت میں ارشد شیخ جاوید (ششم ڈی) نے اول ابوہریرہ سلیم احمد (ششم جی) نے دوم اور مومن محمد احمد علیم اختر (ششم ڈی) نے سوم انعام حاصل کیا۔ مہمانان کرام کے ہاتھوں طلبہ کو میڈل ، کتاب اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مشیر سر ، سعید امین سر ، قاری آصف سر ، زاہد سر و دیگر مہمانان کرام نے بھی نقد انعامات کے ذریعے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ رکن انجمن سراج احمد سیٹھ صاحب نے خطبہ صدارت میں طلبہ اور تیاری کرانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شکیل حنیف سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ رضوانہ میڈم کے رسم شکریہ پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔
فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں