اسکولی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
اسکولی خبریں لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 15 جنوری، 2025

اے ٹی ٹی کے سلیم شہزاد سر کو بیسٹ سائنس ٹیچر ایوارڈ

الحمدللہ۔ اے ٹی ٹی کے طلبہ و اساتذہ مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اور اپنی اسکول کا نام روشن کررہے ہیں۔ انعامات و اعزازات کی بارش میں ایک اور اعزاز کا اضافہ اس وقت ہوا جب 2 جنوری کو بھائیگاؤں کی

امسال بھی اے ٹی ٹی کی شوٹنگ والی بال ٹیم اسٹیٹ چمپئن

الحمدللہ ۔ اے ٹی ٹی کے طلبہ اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ امسال بھی جاری رکھتے ہوئے مختلف کھیلوں میں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ گزشتہ دنوں ایوت محل میں ہونے والے اسٹیٹ لیول انڈر 17 شوٹنگ والی بال مقابلے میں ہماری اسکول کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے فائنل فاتح بنی اور ایک بار پھر اسٹیٹ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی پر شریک مقابلہ طلبہ

مالیگاؤں کلب تقریری مقابلے میں اے ٹی ٹی کو اول انعام

اللہ رب العزت کا بے پناہ کرم و احسان ہے کہ سابقہ روایات کے عین مطابق امسال بھی اے ٹی ٹی پر انعامات و اعزازات کی بارش جاری ہے۔ اسی سلسلے میں یہ خبر دیتے ہوئے بڑی مسرت ہورہی کہ گزشتہ دنوں اردو گھر میں مالیگاؤں  کے

منگل، 14 جنوری، 2025

اے ٹی ٹی کے عمارعقیل اعظم کیمپس آل مہاراشٹر تقریری مقابلہ میں دوم انعام سے سرفراز

 الحمدللہ !گزشتہ دنوں اعظم کیمپس پونے میں آل مہاراشٹر تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئر کالج جماعت بارہویں سائنس کے طالب علم عمار عقیل عابد حسین شریک مقابلہ ہوۓ۔اور مقام مسرت ہیکہ جونئر کالج گروپ میں دوم مقام حاصل کیا۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی آخری نبی ہیں۔اس عنوان پر نعیم سلیم سر کی تحریر کردہ تقریر بہترین انداز میں پیش کی ۔مبشر اقبال سر نے تیاری کروائی۔انعامات میں ٹرافی سند 'بیگ 'اور نقد تین ہزار روپے شامل ہیں۔
اس عظیم کامیابی پر عمارعقیل سمیت پوری ٹیم کو انتظامیہ 'ہیڈ ماسٹر 'آفس بئررس جملہ اسٹاف اور طلبہ وطالبات کی جانب سےمبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں۔

شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی

تحت اللفظ نظم خوانی مقابلے میں اےٹی ٹی کے معاذ عبداللہ اول انعام سے سرفراز

الحمدللہ !گزشتہ دنوں سیٹھ محمد خلیل ہائی اسکول میں آل مالیگاؤں جونئر کالج تحت اللفظ نظم خوانی مقابلے کا انعقاد ہوا جس میں اے ٹی ٹی جونئر کالج سے جماعت گیارہویں سائنس کے

اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

الحمدللہ 31 دسمبر بروز منگل کو صبح سات بجے تین کلومیٹر میرا تھان ریس سے اسپورٹس ویک کا آغاز ہوا۔پانچویں جماعت سے بارہویں جماعتوں کے سینکڑوں طلبہ نے ریس مکمل کی۔ نائب صدر انجمن جمیل احمد کرانتی صاحب کی صدارت میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں  ہر کلاس سے اول دوم سوم اور مجموعی طور پر اول دوم سوم طلبہ کو نقد انعامات اور میڈل وسرٹیفکٹ سے نوازا گیا۔
ریس کے اختتام کے بعد دن بھرصرف طالبات کے کھیلوں کے مقابلے ہوۓ۔شام میں سبکدوش معلمات ناصرہ میڈم و پیرزادہ فرحت میڈم کے ہاتھوں تمام جیتنے وہارنے والی طالبات اور ان کی ٹیموں کی انعامات ومیڈل سے حوصلہ افزائی کی گئ۔

یکم جنوری اور دو تین جنوری 2025 تین دن صرف  طلبہ کیلیے  کھیلوں کے مقابلے ہوۓ۔اسکول کے سبکدوش اساتذہ کرام و نان ٹیچنگ سے سلیم صادق 'خلیل رفیع 'مشتاق لائبریرین 'اشتیاق عثمانی 'انصاری ضیا احمد'اشفاق صدیق'مختار جابر'انیس غفور'ریاض یوسف 'ایوب فیضی 'اشفاق عثمان'اشفاق اسحق 'شکیل خان صاحبان بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوۓ اور ان کے بدست تمام کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو میڈل سرٹیفکٹ اور نقد انعامات سے نوازاگیا۔مہمانان کرام نے  اپنے تاثرات میں کھیلوں کی اہمیت پر اظہارخیال کیا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔مجموعی طورپر اسپورٹس کی تقریبات نہایت کامیاب رہیں۔جس پر تمام پی ٹی ٹیچرس کو بھی خصوصی مبارکباد دی گئ۔

شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی

اے ٹی ٹی کے مجیب اقبال سر کی سائنس پروجیکٹ مقابلہ میں نمایاں کامیابی

       الحمدللہ! گذشتہ دنوں01اور02 جنوری 2025 کو مالیگاؤں تعلقہ لیول پر سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد ودیا وکاس انٹرنیشنل اسکول،بھائیگاؤں میں ہوا۔جس میں مالیگاؤں شہری و دیہاتی تمام اسکولوں نے شرکت کی۔اس مقابلے میں ٹیچنگ ایڈ کے زمرے میں ATT ہاںٔی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی

اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی مقابلہ بیت بازی کا کامیاب انعقاد

الحمدللہ 6 جنوری بروزپیر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں انٹر کلاس بیت بازی مقابلے کا انعقاد آنریری سیکریٹری انجمن ترقی تعلیم *پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب* کی صدارت میں ہوا۔قاری آصف سر نے تلاوت کلام پاک سے بزم کا آغاز کیا۔صوفیہ میڈم نےتحریک وتائید صدارت پیش کی۔
مہمانان کرام میں سابق اسٹنٹ ہیڈ ماسٹر اشفاق سراج سر اور شکیل انصاری سر سابق اساتذہ میں افتخار حسین راجاسراوراشفاق گلریز سر سابق او ایس شفیق سراور شہر کے معروف شاعر ارشاد انجم صاحب رونقِ اسٹیج رہے۔اسکول ہٰذا کےہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری صاحب نے استقبالیہ کلمات کے ذریعے تمام مہمانان کاخیر مقدم کیا۔فہیم سر نے تقریب کے غرض وغایت اور نعیم سلیم سرنےمہمانان کا تعارف پیش کیا۔ہیڈماسٹر وآفس بئررس کے ہاتھوں مہمانان کو گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔شرائط مقابلہ کی خواندگی سپروائزر مسعود جمال سر نے کی۔

نویں سے گیارہویں جماعتوں کے منتخب تین تین طلباوطالبات پر مشتمل کل11 ٹیمیں شریک مقابلہ ہوئیں۔جنھیں اردو کے معروف شعراء کے نام سے منسوب کیا گیا۔ روایتی راؤنڈ ،لفظ راؤنڈ،منظر راؤنڈ،مصرع راؤنڈ اورشاعرراؤنڈپر مشتمل یہ دلچسپ مقابلہ نعیم سلیم سر،مبشر سراورفہیم سر کی اینکرنگ میں ہوا۔فائنل مقابلہ  پروین شاکر ٹیم، ادا جعفری ٹیم اور فیض ٹیم کے درمیان  ہوا۔جسمیں فیض ٹیم کی تین پوائنٹ سے فتح ہوئی۔فائنل فاتح ومفتوح ٹیموں کو سرٹیفیکٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔خطبہ صدارت میں پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے فن شعر گوئی پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔اردو شاعری کی خصوصیات اور مختلف میدانوں میں اردو شاعری کے زبردست اثرات کو بیان کرتے ہوۓ طلبہ کو مفید مشوروں سے نوازا۔انہیں مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔شاہد واحد سر کے شکریے پر یہ دلچسپ تقریب اختتام کو پہنچی۔ رضوانہ میڈم نے نظامت، راشد جمیل سر نے جج کے فرائض اور مجیب سر نے اسکوررکے اورابرار سر نے لیپ ٹاپ کے ذریعے LCD اسکرین پرالفاظ اور تصاویر کو پیش کیا۔جبکہ طلبہ کی تیاری میں راشد جمیل سراورنعیم سلیم سر کی زیر نگرانی شاہد واحد سر،فہیم سر،رضوانہ میڈم،ندا میڈم، صوفیہ میڈم اور مبشر سر پر مشتمل ٹیم نے محنت کی اوربیت بازی کا یہ بہترین پروگرام زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
*شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج مالیگاؤں*

اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی لطیفہ وہزل گوئی پروگرام کامیاب

الحمد للہ 5 جنوری بروز اتوار صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں  ساتویں جماعتوں کے طلبہ کے مابین لطیفہ گوئی اور آٹھویں جماعتوں کے طلبہ کے مابین ہزل گوئی مقابلے کا انعقاد ہوا۔
رکن انجمن ترقی تعلیم و چئرمن ICG محترم ایڈوکیٹ شکیل احمد محمد مصطفی صاحب کی صدارت میں منعقدہ  تقریب کا آغاز آصف اقبال سر کی تلاوت سےہوا۔تحریک وتائید صدارت ارشد فردوسی سرنے پیش کی۔انیس حمید سر نے غرض وغایت بیان کی۔
التمش اقبال سر نے معزز مہمانان کرام سبکدوش اساتذہ کرام انصاری عذیر سر'(چیف جج )شبیر پیر محمد 'سعید خلیل سر 'عتیق اسمعیل 'سید شوکت علی و جج صاحبان راشد جمیل سر و امجد سر  کا تعارف پیش کیا۔جن کا استقبال ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری 'اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر عبدالستار سر 'اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر جونئر کالج محمد امین سر 'سپروائزرس احمدمجتبی سر محی الدین سر و مسعود جمال سر صاحبان کے ہاتھوں گلہاۓ عقیدت پیش کرکے کیا گیا۔ 

شرائط کی خواندگی نوید یعقوب سر نے کی۔اس کے بعد بذریعہ قرعہ اندازی پہلے لطائف اس کے بعد ہزلیں پیش کی گئیں۔
تمام طلبہ نے بہترین انداز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بعدہ تاثرات کا سلسلہ شروع ہوا عذیر سر 'شبیر پیر محمد سر اور سعید سر نے مختلف پرمزاح واقعات ولطائف سے طلبہ کو محظوظ کیا۔جبکہ عتیق اسمعیل سر نے اپنے زبردست ڈائیلاگ سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔خطبہ صدارت میں ایڈوکیٹ شکیل احمد صاحب نے طلبہ و اساتذہ کی محنتوں کو سراہا اور ان تقریبات کی اہمیت پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔آخر میں امجد سر نے نتائج کا اعلان کیا۔اور لطیفہ اور ہزل میں اول دوم سوم انعام حاصل کرنے والے طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا۔جنھیں معزز مہمانان کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔ریحان سر کے شکریے پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔سعود سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔مجموعی طور پر پروگرام نہایت کامیاب رہا جس کیلیے پوری ٹیم کو مبارکباد دی گئ۔
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی

اے ٹی ٹی میں بین الجماعتی مقابلہ حمد ونعت کا انعقاد

الحمدللہ ۔ اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں جاری سالانہ ثقافتی تقاریب کی ایک اہم کڑی کے طور پر مورخہ 4 جنوری 2025 بروزسنیچر صبح دس بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں میں جماعت پنجم کے طلبہ کے درمیان مقابلہ حمد اور جماعت ششم کے طلبہ درمیان مقابلہ نعت کا انعقاد کیا گیا۔
رکن انجمن ترقی تعلیم محترم سراج احمد سیٹھ صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس بابرکت تقریب کا آغاز قاری آصف اقبال سر کی قرات سے ہوا۔ ندا میڈم نے تحریک صدارت پیش کی۔ جس کی تائید علقمہ میڈم نے کی۔ اسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالستارسرنے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ سعود سر نے مہمانان کرام کا تعارف پیش کیا۔  ہیڈ ماسٹر عبدالرشید پنجاری سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹرعبدالستار سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹر جونیئر کالج امین سر، سپروائزرس احمد مجتبٰی سر، محی الدین شیخ سر ، مسعود جمال سر  کے ہاتھوں مہمانان کرام میں سبکدوش اساتذہ مشیر سر ، آفندی سر ،اقبال شیخ سر ، مولانا نعیم الظفر سر ، سعید امین سر ، تقریب کے تینوں  جج صاحبان شفیق ایوب سر ، نعیم سلیم سر ، قاری آصف سر ، انجمن ترقی تعلیم کے نائب صدر جمیل احمد کرانتی صاحب ، آنریری سکریٹری پروفیسر عبدالمجید صدیقی سر اور صدرتقریب سراج احمد سیٹھ صاحب کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔

اس پرنور تقریب کے اغراض و مقاصد انیس عبدالحمید سر نے بیان کیے۔ شرائط کی خواندگی اسجد سر نے کی۔ اس کے بعد صدر صاحب کے ہاتھوں قرعہ اندازی کے ذریعے مقابلہ شروع ہوا۔ مقابلے کے بعد مولانا نعیم الظفر ملی صاحب نے قرآن و احادیث مبارکہ کی روشنی میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے تمام شرکائے مقابلہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ جج صاحبان کی جانب سے قاری آصف صاحب نے تاثرات پیش کئے جبکہ نعیم سلیم سر نے نتائج کا اعلان کیا۔ مقابلہ حمد میں محمد حذیفہ آصف اقبال (پنجم سی)  نے اول  محمد حسان رئیس احمد (پنجم بی) نے دوم اور ضیاء حیدر سید مقیم علی (پنجم ڈی) نے سوم مقام حاصل کیا۔ اسی طرح مقابلہ نعت میں ارشد شیخ جاوید (ششم ڈی) نے اول ابوہریرہ سلیم احمد (ششم جی) نے دوم اور مومن محمد احمد علیم اختر (ششم ڈی) نے سوم انعام حاصل کیا۔ مہمانان کرام کے ہاتھوں طلبہ کو میڈل ، کتاب اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مشیر سر ، سعید امین سر ، قاری آصف سر ، زاہد سر و دیگر مہمانان کرام نے بھی نقد انعامات کے ذریعے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ رکن انجمن سراج احمد سیٹھ صاحب نے خطبہ صدارت میں طلبہ اور تیاری کرانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شکیل حنیف سر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ رضوانہ میڈم کے رسم شکریہ پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔

فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی۔