الحمدللہ ۔ اے ٹی ٹی کے طلبہ اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ امسال بھی جاری رکھتے ہوئے مختلف کھیلوں میں فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ گزشتہ دنوں ایوت محل میں ہونے والے اسٹیٹ لیول انڈر 17 شوٹنگ والی بال مقابلے میں ہماری اسکول کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل فاتح بنی اور ایک بار پھر اسٹیٹ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔ اس شاندار کامیابی پر شریک مقابلہ طلبہ اور پی ٹی ٹیچرس کو ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر تمام آفس بیئررس جملہ اسٹاف اور اےٹی ٹی انتظامیہ کی جانب سے پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔ عیاں رہے کہ اے ٹی ٹی کی فاتح ٹیم میں محمد ایان نامی طالب علم بھی شامل ہیں۔ محمد ایان شہر ہی نہیں ریاست کے واحد مسلم طالب علم تھے جنہیں وزیر تعلیم دادا بھسے نے اپنے عہدے کا چارج لینے کیلئے جاتے وقت اپنے ساتھ شامل طلبہ کے وفد میں شریک کیا تھا۔
فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت۔اے ٹی ٹی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں