ہفتہ، 12 اپریل، 2025

انصاری سہیل احمد Ansari Sohail Ahmed


انصاری سہیل احمد عبدالمالک مالیگاؤں جونیئر کالج کے اردو کے بہترین ٹیچر ہیں۔ بہترین تقاریر لکھتے ہیں۔ اسکول کی ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ نان گرانٹ اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ نہایت نرم دل ملنسار طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ نے اردو اور انگلش دونوں میں ایم اے کیا ہے۔ کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ہیں اور ڈاکٹر ظفر کی فعال کرکٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔ میرے رفیق خاص ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ ( ایچ ایم ڈبلیو جی ) کے ایک فعال اور تاسیسی رکن ہیں۔