بدھ، 6 نومبر، 2019

Naveed Yaseen نوید یاسین

نوید احمد محمد یاسین اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے فعال معلم ہیں۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ (معاشیات اور تاریخ) کیا ہے۔ موصوف کا مادر علمی بھی اے ٹی ٹی ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج ہے۔ انیس سو چورانوے میں موصوف نے دسویں کا امتحان پاس کیا اور انیس سو چھیانوے میں بارہویں کا امتحان پاس کیا۔دوہزار ایک میں موصوف
نے معاشیات سے ایم اے پاس کیا۔ اس کے بعد اے آئی ٹی نائٹ کالج میں 2005 تک بحیثیت لیکچرار خدمات انجام دیں۔ اس کے بعد ستمبر 2006 سے اے ٹی ٹی ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج میں بحیثیت اسسٹنٹ ٹیچر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ موصوف  درس تدریس کے علاوہ کمپیوٹر کی جانکاری بھی رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ حاجیوں کی خدمت کے لیے لیے خدمات حجاج کمیٹی میں بھی اپنا وقت دیتے ہیں۔ آپ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی رکن ہیں۔