انصاری عبدالاحد محمد امین کوپر گاؤں کی زیڈ پی اردو پرائمری اسکول ٰٰ کولپے واڑی میں بطور ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔ آپ مالیگاؤں میں موتی تالاب کے ساکن ہیں۔ نہایت دردمند دل رکھتے ہیں۔ کولپے واڑی میں اپنی تعلیمی ٰٰ سماجی اور دینی سرگرمیوں کی بنا پر اپنا ایک مقام بنا چکے ہیں۔ گذشتہ انیس سالوں سے درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور کولپے واڑی کی ممتاز شخصیات میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ آپ نے ایم اے بی ایڈ کیا ہے۔ میرے عزیز دوستوں میں سے ہیں۔ آپ ڈی ایڈ میں میرے ہم جماعت تھے۔ ہمارا مالیگاؤں وہاٹس ایپ گروپ HMWG کے بھی فعال رکن ہیں۔
