ہفتہ، 1 مارچ، 2025

سوانح اور سال بہ سال تاریخ منفرد انداز میں

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو کہا گیا
سورج ہیں زندگی کی رمق چھوڑ جائیں گے
تادیر جگمگائیں گی ان کی نشانیاں
وہ ڈوب بھی گئے تو شفق چھوڑ جائیں گے

قارئین ایسی ہی ایک شخصیت کا نام تھا حاجی محمد حنیف صابر۔ آپ کا 74 سالہ عرصہ حیات جہد مسلسل سے عبارت ہے۔ تعلیمی سماجی دینی سیاسی صنعتی تقریبا ہر شعبے میں آپ نے اپنی خدمات کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ حاجی صاحب کی زندگی کے *ہر سال* کے اہم واقعات اور نکات مرحلہ وار پیش کئے جائیں گے۔ اس میں روایت سے ہٹ کر منفرد انداز اختیار کیا جائے گا تاکہ یہ صرف سوانح حیات نہ ہو بلکہ اس پورے عرصے کی ایک تاریخی دستاویز بنے۔ اس کیلئے حاجی صاحب کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 1946 سے اب تک ہر سال کے شہر ریاست ملک اور دنیا کے اہم واقعات بھی سلسلہ وار اس میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ساتھ ہی ان کے دوست احباب اور متعلقین ٰ اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے ابواب بھی شامل ہوں گے۔ ان شاء اللہ۔

(شکیل حنیف صابر)
ہمارا مالیگاؤں