مہاراشٹر بھر میں آج سے ایس ایس سی بورڈ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے۔ ہال ٹکٹ پر امتحانی نمبر سے لے کر امتحان کی تاریخ اور وقت تک تمام تفصیلات درج ہوتی ہیں۔ طلبہ وقت سے 45 منٹ قبل سینٹر پر پہنچ جائیں تاکہ بیجا بھاگ دوڑ نہ کرنا پڑے۔ ساتھ میں ہال ٹکٹ پین اور موسم کے لحاظ سے پانی کی بوتل لے کر جائیں۔ سینٹر پر موبائل یا کسی بھی طرح کا الکٹرانک آلہ لے جانے پر پابندی ہوتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ اسے گھر پر ہی چھوڑ کر امتحان دینے جائیں۔کسی بھی طرح کے تناؤ کا شکار نہ ہوں اور پرسکون انداز میں پیپر لکھیں۔ کاپی یا چٹھی وغیرہ لے جانے سے کریز کریں۔ ویسے بھی حکومت کاپی فری امتحان کیلئے کافی حد تک کوشاں ہے ۔ بہرحال پڑھائی کرنے والے اور نقل کے چکر میں نہ پڑنے والے طلبہ کیلئے حکومت کا یہ قدم فائدہ مند ہی ہے کیونکہ انہیں ٹینشن فری ماحول میں امتحان دے کر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ہمارا مالیگاؤں کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات کو نیک خواہشات پیش کی جاتی ہیں۔ اللہ آپ کو بہترین کامیابی عطا کرے۔