پونہ: (نامہ نگار) راجیہ شیکشنک شنشودھن پرشکشکن پریشد پونہ، ایس سی ای ار ٹی پونہ ڈائریکٹر محترم راہل ریکھاوار صاحب سے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی ساجد نثار احمد نے ملاقات کی و تحریری مطالبہ کیا کہ ،ٹیچر بھرتی میں آ رہی مشکلات کو دور کر ٹیچر بھرتی فیز ٹو شروع کرنے میں ادارہ مدد کرے، اردو میڈیم میں کراس میڈیم امیدواروں کی تقرری رد کی جائے ، نیز ٹیچر بھرتی فیز ٹو میں کوئی بھی غیر اردو میڈیم کی تقرری اردو میڈیم میں نہ کی جائے ایسا ایک پروپوزل ایس سی آر ٹی پونہ کی جانب سے حکومت کو روانہ کیا جائے و منظوری حاصل کی جائے، نیوڑ شرینی اور ورشٹ شرینی ، (12 سال،24 سال)کے لیے ٹریننگ فوری شروع کی جائے، سکشن سیوک یوجنا رد کی جائے، تعلیمی ٹریننگ اساتذہ و شکشکن سیوک کی ٹریننگ تعطیل کے ایام میں منعقد نا کی جائے، غیر تعلیمی کام، غیر تعلیمی لنک کو، غیر تعلیمی سروے، بند کیا جائے ، و دیگر مطالبہ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے کیا گیا ۔