01 فروری 2023

اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے چار طلبہ اسکالرشپ امتحان کی میرٹ میں۔ 37 طلبہ نے اولمپیاڈ امتحان میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا


الحمدللہ۔ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ 2022 میں ہونے والے اسکالرشپ امتحان میں اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے 57 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جن میں سے چار طلبہ محمد منتسب باسط غفور ۔ صدیقی محمد اشہر الطاف احمد ۔ محمد عامر عبدالمقیت اور محمد فیضان محمد جیلانی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرٹ میں اپنا نام درج کروایا۔

2020 میں لاک ڈاؤن سے عین قبل کے امتحان میں محمد انس مبشر احمد اور محمد مصعب نظام الدین نے بھی میرٹ میں مقام حاصل کیا تھا۔ اسی طرح امسال ہونے والے اولمپیاڈ امتحان میں بھی اے ٹی ٹی کے 37 طلبہ نے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے اسکول کا نام روشن کیا۔ میتھس جیسے مشکل مضمون میں جماعت پنجم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ میں مومن احمد مجتبی اظہار احمد نے فرسٹ رینک جبکہ مومن محمد حسن شاہد پرویز اور انصاری عبدالرحمن عبدالخالق نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔ جماعت ششم میں مومن محمد دانش یاسین نے فرسث رینک جبکہ انصاری سعد احمد مجتبی نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔ جماعت ہفتم میں مومن ظفیر احمد شبیر احمد نے فرسٹ جبکہ محمد فیض شیخ عقیل نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔ جماعت نہم میں مومن محمد شارق شکیل احمد نے فرسٹ جبکہ مومن عبداللہ مختار احمد نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔  انگلش میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ میں جماعت پنجم کے مومن احمد مجتبی اظہار احمد نے فرسٹ جبکہ نظیف انجم نفیس احمد نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔ جماعت ششم میں مومن عبداللہ ظہیر عباس نے فرسٹ جبکہ محمد شارب راشد نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔ جماعت ہفتم میں شاہ ظہیر ملک الطاف حسین نکن فرسٹ رینک اور جماعت نہم میں انصاری عبداللہ رفیق انجم نے فرسٹ رینک حاصل کی۔ اسی طرح سائنس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبہ میں جماعت ہفتم میں مومن محمد عامر جاوید احمد نے فرسٹ جبکہ مومن دانش عمیر عابد علی نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔  جماعت نہم میں انصاری عفان احمد نے فرسٹ جبکہ مومن محمد انس نے سیکنڈ رینک حاصل کی۔ 

ان تمام طلبہ کے اعزاز میں اسکول میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول ھذا کے نائب صدر جمیل احمد کرانتی صاحب ۔ چیئرمن اے ٹی ٹی آئی سی جی ایڈوکیٹ شکیل احمد صاحب ۔ اسکول کے ہردلعزیز ہیڈماسٹر اشفاق صدیق سر اور تمام آفس بیئررس کے ہاتھوں ان تمام طلبہ اور ان کو تیار کرانے والے معلمین انیس حمید سر ۔ شکیل حنیف سر ۔ اسامہ سر ۔ نعیم سلیم سر ۔ کلیم سر۔ ناصر سر اور معلمات  رعنا میڈم ۔ فرزینہ میڈم ۔ بشری میڈم ۔ فوزیہ میڈم ۔ تبسم میڈم ۔ رضوانہ شکیل میڈم ۔ وحیدہ میڈم ۔ مصباح میڈم ۔ رضوانہ شبخ میڈم ۔ رفیعہ میڈم ۔ ندا میڈم کو انعامات سے نوازا گیا۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ایسے ہی ذہین بچوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے اے ٹی ٹی انتظامیہ الامین مشن کولکاتہ کے اشتراک سے اسی سال سے NEET کی کلاسیس شروع کررہی ہے۔ نیٹ کے ساتھ ساتھ مستقبل قریب میں JEE اور UPSC کی کلاسیس بھی شروع ہوں گی۔ ان شاء اللہ۔ 


فقط ۔ شعبہ نشرواشاعت ۔ اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ۔ مالیگاؤں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں