31 جنوری 2023

آل مالیگاؤں جونیئر و ڈی ایڈ کالج مضمون نویسی مقابلے میں اے ٹی ٹی کے شیخ ریان اول

 


الحمدللہ! ادارہ نثری ادب مالیگاؤں کے زیر اہتمام 17 جنوری 2023 کو بیاد مرحوم محمد اسحٰق خضر آل مالیگاؤں جونیئر و ڈی ایڈ کالج مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا گیا. جس میں شہر عزیز مالیگاؤں کی تمام جونیئر و ڈی ایڈ کالجس سے طلبہ و طالبات شریک مقابلہ ہوئے. “اٹھ کہ اب بزم جہاں کا اور ہی انداز ہے“ عنوان پر تمام شرکاء مقابلہ نے اپنے زور قلم کا مظاہرہ کیا. مقام مسرت ہے کہ اے ٹی ٹی ہائی اسکول و جونیئر کالج جماعت بارہویں سائنس کے ہونہار طالب علم شیخ ریان شیخ رمضان بہترین مضمون پیش کرنے پر اول انعام کے حقدار قرار پائے.  انہیں کتابیں، قلم، ٹرافی، سند، دیوار گھڑی اور نقد رقم پر مشتمل انعامات سے نوازا گیا.

ساتھ ہی انعام یافتہ طلبہ کے ہیڈماسٹر صاحبان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا. اس عظیم الشان کامیابی پر شیخ ریان کو ہیڈ ماسٹر، آفس بیررس، اسٹاف اور طلبہ طالبات کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی گئیں.

اللہ کرے زور قلم اور زیادہ آمین


منجانب :شعبہ نشرو اشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں