انصاری نورالہدی ابن محمد شعبان المعروف خیال انصاری شہر عزیز سے تعلق رکھنے والے ملگ گیر شہرت یافتہ صحافی ٰ شاعر اور ادیب ہیں۔
آپ کی ادارت میں بچوں کا ہفتہ روزہ اخبار
خیراندیش گذشتہ 34 برسوں سے کامیابی سے جاری ہے۔ آپ کئی مقامی و قومی اخبارات سے منسلک رہے۔ اجالوں کا کرب نام سے افسانوی مجوعہ شائع ہوچکا ہے۔ آپ کی شعری و نثری تصنیفات برصغیر کے نامور جرائد میں شائع ہوتی رہی ہیں۔ آپ انجمن ترقی اردو (ہند) شاخ مالیگاؤں سمیت کئی اداروں سے وابستہ ہیں۔ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے مولانا آزاد صحافتی ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈس سے نوازے جاچکے ہیں۔
2013 میں انجمن ترقی اردو ھند شاخ مالیگاوں کے زیر اہتمام خیراندیش کے 27سال مکمل ہونے پر جشن خیراندیش منایا گیا، اس موقع پر خیال انصاری کی ادبی، علمی، صحافتی خدمات کے اعتراف میں مجلہ نقش خیال کا اجراء عمل میں آیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں