جن کے والدین حیات ہیں ایسے لوگ کئی طرح کے ہوتے ہیں۔
کچھ ماں باپ کے ساتھ رہتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں۔ خرچہ پانی دیتے ہیں۔ یہ انتہائی خوش نصیب اور بہترین لوگ ہیں۔
کچھ لوگ کسی مجبوری کی وجہ سے والدین سے الگ رہتے ہیں مگر خرچہ پانی برابر دیتے ہیں۔ گھڑی گھنٹہ آکر ملتے بھی ہیں۔ خیال رکھتے یہ اچھے لوگ ہیں۔
کچھ لوگ الگ رہتے ہیں اور خرچہ پانی نہیں دیتے لیکن ملتے جلتے رہتے ہیں۔ خیال رکھتے ہیں۔ یہ برے لوگ ہیں۔
کچھ لوگ ماں باپ سے الگ رہتے ہیں۔ نہ خرچہ دیتے ہیں نہ کبھی جھانکنے جاتے ہیں۔ یہ انتہائی گھٹیا قسم کے بدترین لوگ ہوتے ہیں۔ ان کے بچے ان سے بدلہ لیتے ہیں۔
ہم کس قسم کے ہیں ؟ کوشش کریں کہ پہلی نہیں تو دوسری قسم میں ہمارا شمار ہو۔
Ⓜ♓ *آج کی بات*
پوسٹ نمبر 1503
✍🏻 *شکیل حنیف*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں