یہ تو سب کو پتہ ہے کہ ہاٹ مکس یا ڈامر روڈ کی بہ نسبت سیمنٹ روڈ مضبوط اور دیرپا ثابت ہوتی ہے لیکن مہنگی ہونے کی وجہ سے ہاٹ مکس کو ترجیح دی جاتی رہی ہے۔ ہاٹ مکس میں بنی سڑکیں بھی کافی عمدہ ہوتی ہیں۔ ہائی ویز اس کی بہترین مثال ہیں لیکن مالیگاؤں میں اس طرح کا
مٹیریل استعمال ہوتا ہے کہ ایک سال بھی چل گئی تو ٹھیک۔ ماضی میں بننے والی سڑکوں کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات پوری طرح سے واضح ہوچکی ہے کہ شہر مالیگاؤں میں ہاٹ مکس اور ڈامر روڈ پوری طرح سے فیل ہیں۔ اس کے مقابلے میں سیمنٹ روڈ کچھ حد تک کارآمد ہیں۔ اس لئے میری تمام لیڈرس اور کارپوریٹرس سے مودبانہ التماس ہے کہ آگے سے کوشش کی جائے کہ چھوٹی ہوں یا بڑی تمام سڑکیں سیمنٹ میں بنوائی جائیں۔ بڑی سڑکیں اگر گالنہ اور چالیسگاؤں ہائی کی طرح اسٹیل ڈال کر آرسی سی میں بنوا دی جائیں تو برسوں دیکھنا نہیں پڑے گا۔ لیکن اگر آپ کے پاس بجٹ کم ہے تب بھی سیمنٹ کی سادہ سڑکیں تو بنوائی ہی جاسکتی ہیں۔ آج بھی شہر میں سیمنٹ میں بنی تیس چالیس سال پرانی کئی سڑکیں ہیں جن کے بنوانے والوں کو لوگ یاد کرتے ہیں۔ یقینا آپ بھی چاہیں گے کہ کوئی یادگار چھوڑ جائیں تو پھر دیر کس بات کی ہے ؟ 🙂Ⓜ♓