آج NEET کے نتائج ظاہر کئے گئے جس میں اڑیسہ کے شعیب آفتاب نے 720 میں سے 720 مارکس حاصل کرتے ہوئے نہ صرف پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا بلکہ پہلے ایسے طالب بنے جس نے نیٹ کی اب تک کی تاریخ میں پوری میں سے پوری مارکس حاصل کی ہے۔
شعیب نے راجستھان کے
کوٹا کے ایک مرکز پر کوچنگ حاصل کی تھی اور Answer Key کی بنیاد پر کوچنگ اور شعیب کو پہلے سے ہی اس غیر معمولی کارکردگی کا اندازہ ہوگیا۔ شعیب کی یہ کامیابی طلبہ کیلئے مشعل راہ ہے۔