پیر، 17 اگست، 2020

اے ٹی ٹی کیمپس میں رسم پرچم کشائی


15 اگست بروز سنیچر یوم آزادی کے موقع پر اے ٹی ٹی کیمپس میں رکن انجمن حاجی سراج احمد سیٹھ صاحب کے دست مبارک سے صبح ٹھیک 8 بجے رسم پرچم کشائی

ادا کی گئی۔ اس موقع پر صدر و اراکین انجمن ترقی تعلیم رئیس سیٹھ صاحب ۔  ابراہیم سیٹھ صاحب ۔ عبدالغفور سیٹھ صاحب  ۔ جمیل احمد کرانتی صاحب ۔ عبدالمجید صدیقی سر  نیز اے ٹی ٹی ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے ہیڈماسٹر اشفاق صدیق سر ۔ ڈی ایڈ کے پرنسپل انیس سر ۔ شیخ عبدالودود پرائمری کی ہیڈ مسٹریس نسیم میڈم اور تمام ٹیچنگ ونان ٹیچنگ اسٹاف موجود تھا۔ 

بیرون شہر برسر روزگار اساتذہ نے بھی کافی تعداد میں شرکت کی۔  لاک ڈاؤن کے مدنظر سماجی دوری کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے تمام حاضرین نے ترنگے کو سلامی دی۔