گذشتہ دنوں مہاراشٹر بورڈ کی جانب سے دسویں و بارہویں کے نتائج ظاہر کیے گئے۔ شہر مالیگاؤں میں دسویں جماعت میں مومن محمد ساویز عمران جمیل سر اور بارہویں جماعت میں انصاری صدیقہ شاہد اختر سر نے اول مقام
حاصل کیا۔ ان دونوں طلبہ کے شہر مالیگاؤں میں اول مقام حاصل کرنے پر شہر کے اولین سوشل میڈیا گروپ ہمارا مالیگاؤں کے اراکین نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور ساتھ ہی گوہر مالیگاؤں ایوارڈ سے بھی نوازا۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہمارا مالیگاؤں کی جانب سے 2012 سے گوہر مالیگاؤں ایوارڈ دیا جارہا ہے۔
امسال لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی تقریب کی بجائے مختصر وفد کی صورت میں طلبہ کے گھر پہنچ کر انہیں ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ اس موقع پر عمران جمیل سر اور پرنسپل شاہد اختر سر نے ہمارا مالیگاؤں واٹس ایپ گروپ کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر گروپ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس وفد میں ایڈمن شکیل حنیف سر کے علاوہ امتیاز خلیل ، طارق اسلم سر، سہیل ملک سر، سعود سر، راشد ماسٹر، ساجد دیوان، خلیل عباس اور رضوان ربانی سر موجود تھے۔