تمام احباب کو اسلامی نیا سال 1442 مبارک ہو۔ اللہ سے دعا ہے کہ یہ نیا سال ہم سب کیلئے خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔
اللہ ہمیں ہر طرح کی بیماری پریشانی اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے۔ ظالموں اور فتنہ پرورں کے شر سے ہماری حفاظت کرے۔ دنیا میں امن و سلامتی کا بول بالا ہو۔ عالم اسلام کو سرخروئی و سربلندی عطا ہو۔ دنیا بھر میں پھیلے مہیب بیماری کے سایے سے ہم سب کو نجات ملے۔ ہمیں رزق حلال کی لذت عطا ہو۔ ہمارے کاروبار اور عمر میں برکت عطا ہو۔ آپس کی ناچاکیوں کا خاتمہ ہو۔ ہماری زندگیوں سے بد اعمالیوں کا خاتمہ ہو۔ اللہ ہمیں اسلام کا سچا داعی بنائے۔ آمین۔
✍🏻 *شکیل حنیف*