سلطانِ ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کرنے والے امیش دیوگن پر سخت کاروائی ہو.
یوا جنتادل سیکولر مالیگاؤں نے پوار واڑی پولس اسٹیشن میں میمورنڈم دیئے.
(مراسلہ) مالیگاؤں 18 جون 2020 بروز جمعرات : ہندوستانی دستور کے چوتھے ستون کہے جانے والے *صحافی* شعبہ سے وابسطہ چند صحافیوں نے ملک کو برباد کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے، گذشتہ دنوں
نیوز 18 نامی نیشنل نیوز چینل کے اینکر *امیش دیوگن* نے سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان میں گستاخی کر کے باشندگانِ ہند کی دل آزاری کیا. چونکہ *خواجہ اجمیر* سے ہر مذہب کے لوگ عقیدت رکھتے ہیں بالخصوص مسلمانوں کی عقیدت و جذبات وابستہ ہے خواجہ صاحب سے اسی لئے امیش دیوگن کی جانب سے گستاخی کے بعد معافی ہمیں منظور نہیں، امیش دیوگن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہو اس طرح کا مطالبہ جنتادل سیکولر صدر *محترمہ شان ھند نہال احمد صاحبہ* کی ایماء پر جنتادل سیکریٹری *ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب* کی معاونت سے *سلیم گڑبڑ* کی سرپرستی میں یوا جنتادل سیکولر صدر *عارف حسین پاپا* کی قیادت میں ایک وفد پوار واڑی پولس اسٹیشن پی آئی سے ملا اور امیش دیوگن کے خلاف میمورنڈم دیا. اس موقع پر ابوشعیب نہالی، شیخ انیس مستری، افتخار بیلباغ، محمد عامر، جلیل احمد، عبدالرحمٰن انصاری، عبدالماجد ممبر، صدر الدین مقادم، محمد رمضان، طارق راجہ، علیم انجینئر، ابو لیث انصاری، وغیرہ افراد موجود تھے.