21 جون 2020 بروز اتوار اس سال کا پہلا سورج گہن واقع ہوگا۔ یہ گہن صبح 9 بج کر 15 منٹ سے شروع ہوکر دوپہر 3 بج کر 4 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر گہن اپنے شباب پر ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ کنگن نما سورج گہن ہوگا۔ اس وقت چاند بالکل سورج کے
درمیان دھبے کی طرح نظر آئے گا اور سورج کے اطراف سے روشنی پھوٹتی نظر آئے گی۔ یعنی سورج کنگن اور انگوٹھی کی طرح نظر آئے گا۔ انگریزی میں اسے رنگ آف فائر بھی کہا جاتا ہے۔ ویسے تو بھارت کے بیشتراضلاع میں گہن دیکھا جاسکے گا لیکن شمالی بھارت کے بعض علاقوں میں یہ گہن اور دلچسپ نظارہ صاف طور سے دیکھے جانے کا امکان ہے۔
درمیان دھبے کی طرح نظر آئے گا اور سورج کے اطراف سے روشنی پھوٹتی نظر آئے گی۔ یعنی سورج کنگن اور انگوٹھی کی طرح نظر آئے گا۔ انگریزی میں اسے رنگ آف فائر بھی کہا جاتا ہے۔ ویسے تو بھارت کے بیشتراضلاع میں گہن دیکھا جاسکے گا لیکن شمالی بھارت کے بعض علاقوں میں یہ گہن اور دلچسپ نظارہ صاف طور سے دیکھے جانے کا امکان ہے۔
♓سورج اور چاند گہن کو لے کر بے شمار واہمے اور مفروضے عام ہیں۔ جب کہ یہ ایک معمول کی بات ہے۔
Ⓜچاند گہن کے وقت سورج اور چاند کے بیچ میں زمین آ جاتی ہے جس سے کچھ وقت تک چاند کو سورج کی روشنی نہیں ملتی اور اس پر سیاہ دھبہ نظر آتا ہے۔ بس یہی ہے چاند گہن۔
♓سورج گہن کے وقت سورج اور زمین کے بیچ چاند آ جاتا ہے جس سے کچھ وقت کے لۓ زمین پر آنے والی سورج کی روشنی ماند پڑ جاتی ہے یا اندھیرا ہو جاتا ہے۔ اسے سورج گہن کہتے ہیں۔ سورج مکمل ڈھک جائے تو مکمل گہن۔ تھوڑا ڈھکے تو جزوی گہن کہلاتا ہے۔ بعض مرتبہ چاند کا سایہ بالکل درمیان میں پڑتا ہے کہ سورج کنگن یا انگوٹھی کی طرح نظر آتا ہے۔ اسے کنگن نما گہن کہتے ہیں۔
Ⓜسورج گہن کے وقت اس کی کچھ شعاعیں خطرناک ہو جاتی ہیں کیونکہ گہن کے وقت روشنی کے ساتھ زمین پر الٹرا وائیلٹ شعاعیں بھی پہنچتی ہیں۔ خاص طور پر کنگن نما سورج گہن زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ اسے یوں سمجھیں کہ جیسے ہم پانی کی نلی پر انگلی لگا دیں تو فورس بڑھ جاتا ہے۔ ان شعاعوں سے اکثر انسانی جسم پر برے اثرات پڑتے ہیں اور یہیں سے توہمات کا جنم ہوتا ہے۔ الغرض سورج گہن کے وقت گہن دیکھنے سے احتیاط کریں۔
♓یاد رہے ہر مہینہ پونم کے دن زمین ۔۔۔۔چاند اور سورج کے بیچ میں آتی ہے۔ اسی طرح ہر اماؤس کے دن چاند۔۔۔۔ زمین اور سورج کے بیچ آتا ہے ۔۔۔۔۔لیکن گہن اسی وقت لگتا ہے جب تینوں ایک خط مستقیم میں آتے ہیں۔ ورنہ چاند اور زمین کو سورج کی روشنی آگے پیچھے یا اوپر نیچے سے ملتے رہتی ہے اور ہر مہینہ گہن نہیں لگتا۔
Ⓜالغرض سورج, زمین , چاند اور دیگر ستارے سب اللہ کے حکم سے اپنے اپنے راستے پر رواں دواں ہیں۔ نہ چاند بیمار پڑتا ہے نہ سورج۔۔۔۔ گہن بس روشنی کے درمیان کسی دوسری شۓ کے آ جانے کا نام ہے ۔
✍🏻 *شکیل حنیف, ہمارا مالیگاؤں*
