ہفتہ، 20 جون، 2020

راجستھان میں آسمان سے گرا شہابی پتھر


خبروں کے مطابق راجستھان کے سنچور گاؤں کے لوگ کل صبح  اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے آسمان سے کسی چیز کے گرنے کی زوردار آواز سنی۔ لوگوں نے دیکھا کہ پتھر جیسی کوئی چیز ہے۔ انہوں نے فورا انتظامیہ اور پولس کو خبر دی۔ پولس نے اس جگہ کا جائزہ لیا اور 2.8 کلوگرام کا ایک پتھر اپنی تحویل میں لیا۔ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ ایک شہابی پتھر ہے جو آسمان سے گرا ہے۔ مزید تحقیقات کیلئے اسے دہلی بھیجا جارہا ہے۔ اس پتھر کے گرنے کی آواز دوکلومیٹر دور تک سنی گئی۔