بدھ، 30 اکتوبر، 2019

ووٹوں کی تقسیم

Ⓜ *آج کی بات* ♓
پوسٹ نمبر 3⃣4⃣3⃣1⃣

ووٹوں کی تقسیم سے جیتنے والا امیدوار چاہے جس طبقے کا  ہو پہلی اور آخری بار جیتتا ہے کیونکہ اگلے الیکشن میں مخالف ووٹ یکجٹ اور چوکنا ہوجاتے ہیں۔ گذشتہ اسمبلی الیکشن میں اورنگ آباد سینٹرل میں امتیاز جلیل کو شیوسینا اور بی جے پی کے درمیان ووٹوں کی تقسیم کا فائدہ ہوا تھا۔ اس لئے اس بار وہ سیٹ
مشکل تھی اور یہی ہوا۔ بائیکلہ کے وارث پٹھان کے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا۔  ماضی قریب  میں اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ اور حال میں دھولیہ اور بھیونڈی کی اسمبلی سیٹیں بھی بڑی حد تک مخالف ووٹوں کی تقسیم سے نکلی ہیں۔ اس لئے اگر آگے بھی کامیاب ہونا ہے تو مذکورہ ایم پی اور ایم ایل اے صاحبان اپنی مدت کار میں بہترین کام کرنے کی کوشش کریں اوراپنوں کو سنبھالتے ہوئے مخالفین کو بھی اپنا ہمنوا بنانے کی کوشش کریں۔

✍🏻 *شکیل حنیف*
*ہمارا مالیگاؤں*