بدھ، 30 اکتوبر، 2019

کاپی پیسٹ

Ⓜ *آج کی بات* ♓
پوسٹ نمبر 5⃣4⃣3⃣1⃣

آج کل کاپی پیسٹ اتنا بڑھ چکا ہے کہ لوگوں نے سوچنا سمجھنا ہی بند کردیا ہے۔ بس جو جیسا آیا آگے بڑھاتے چلے جاتے ہیں۔ کس نے لکھا ہے ؟
کیوں لکھا ہے ؟
صحیح ہے ؟
غلط ہے ؟
اس سے کسی کو مطلب نہیں۔
حد تو یہ ہے کہ بعض اخبارات میں خبروں اور اشتہارات میں بھی ویسے ہی غلط
شائع کردیا جارہا ہے۔ 
میں یوں ہی ہوا میں بات نہیں کر رہا ہوں۔ درجنوں مثالیں ہیں۔  یہاں صرف ایک مثال دوں گا۔ ابھی حال میں ہی ایک پوسٹ آپ کی نظروں سے گزری ہوگی کہ دھولیہ میں *93 سال* کے بعد مسلم امیدوار۔ اس سے قبل 1936 میں مسلم امیدوار منتخب ہوا تھا۔ 
👆🏻1936 سے اب تک *83* سال ہوا ہے مگر ہر گروپ میں بنا سوچے سمجھے 93 سال فارورڈ کیا گبا۔ حتی کہ اخبارات نے بھی 93 سال کی ہیڈنگ لگائی۔ آدھے صفحے کے  اشتہارات میں بھی وہی تھا۔ 🙂
اب کہیں گے کہ یہ معمولی غلطی ہے 🤷‍♀
مگر بھائی یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہاٹس ایپ نے ہم سب کی بدھی بھسٹ کردی ہے۔
میرا بس اتنا ہی کہنا ہے کہ فارورڈ کرنے سے پہلے ایک بار نظر ثانی کر لیا کریں۔ 🌹

✍🏻 *شکیل حنیف*
*ہمارا مالیگاؤں*