06 مئی 2019

رمضان مبارک : کسی کا مذاق نہ اڑائیں

Ⓜ *شکیل نامہ* ♓

*آج کی بات*
*پوسٹ نمبر 1268*

          *رمضان مبارک*
الحمدللہ رمضان کا بابرکت مہینہ آچکا ہے۔ یہ اس مہینے کی برکت ہی ہے کہ وہ افراد بھی عبادتوں کا خاص اہتمام کرنے لگتے ہیں جو عام دنوں
میں کسی قدر لاپرواہی کرتے رہتے ہیں۔ ہمیں ایسے افراد کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ مستقل عبادت گزار بن جائیں۔ لیکن دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ ہر سال ان کو چڑھانے کیلئے *ایک ماہ کا مسلمان آ رہا ہے* جیسی کئی پوسٹس چلائی جاتی ہیں۔ اسی طرح بعض افراد عملی طور پر بھی محفلوں میں ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔ گوکہ مذاقا ہو مگر ہمیں ان باتوں سے احتراز کرنا چاہیے۔ کیا پتہ کسی کا خلوص سے کیا گیا ایک سجدہ باریاب ہوجائے اور ہماری برسوں کی متکبرانہ عبادتیں منہ پر مار دی جائیں۔ اللہ ہم سب کو اخلاص والی اور اپنے دربار میں مقبول عبادتیں کرنے کی توفیق دے۔ ریاکاری اور تکبر سے بچائے۔ آمین۔

✍🏻 *شکیل حنیف*
*ہمارا مالیگاؤں*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں