سرسید ہائی اسکول سینٹر نمبر 1306 کے طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال 21 فروری بروز جمعہ سے دسویں کا امتحان شروع ہورہا ہے۔ سرسید ہائی اسکول سینٹر پر سرسید ہائی اسکول ' اردو نائٹ ہائی اسکول ' ایل وی ایچ ہائی اسکول مالدہ ' گلشن صدیق ہائی اسکول مالدہ کے طلبہ و طالبات امتحان دیں گے۔ اس سینٹر پر ان طلبہ کی نشستوں کا اہتمام ہوگا جن کا ایس ایس سی امتحانی نمبر D049339 سے D049613 ہے اور ان کے ایڈمٹ کارڈ میں سینٹر کا نمبر 1306 ہے۔ تمام شریک امتحان طلبہ 10:15 سے قبل سینٹر پر حاضر رہیں۔ پین اور پیڈ کے علاوہ دیگر سامان جیسے موبائل فون، اسمارٹ واچ، بیگ، گائیڈ، کتابیں وغیرہ امتحان میں آتے وقت اپنے ساتھ قطعی نہ لائیں۔ اس طرح کی اطلاع سینٹر کے چیف کنڈکٹر شیخ محی الدین سر (سپروائزر اے ٹی ٹی) نے دی۔