اگر آپ کی سالانہ آمدنی 12 لاکھ سے کم ہے تو آپ کو کوئی ٹیکس نہیں دینا پڑے گا۔
لیکن آپ کی آمدنی 12 لاکھ سے زائد ہوتی ہے تو پھر آپ کی تمام آمدنی پر درج ذیل کے مطابق ٹیکس دینا ہوگا۔
ابتدائی چار لاکھ پر کوئی ٹیکس نہیں۔
چار سے آٹھ لاکھ پر 5 فیصد ٹیکس
آٹھ سے بارہ لاکھ پر 10 فیصد
بارہ سے سولہ لاکھ پر 15 فیصد
سولہ سے 20 لاکھ پر 20 فیصد
بیس سے چوبیس لاکھ پر 25 فیصد
اور چوبیس لاکھ سے زائد تمام آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔