ا
اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں اور عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے اساتذہ کرام کی رہنمائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد 21 نومبر بروز پیر دوپہر تین بجے مولانا ابوالکلام آزاد ہال اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں عمل آیا.
اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں اور عرفان برڈی توصیفی کمیٹی کے اشتراک سے اساتذہ کرام کی رہنمائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد 21 نومبر بروز پیر دوپہر تین بجے مولانا ابوالکلام آزاد ہال اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں میں عمل آیا.
انجمن ترقی تعلیم کے سیکرٹری پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب کا آغاز قاری آصف سر کی قرات سے ہوا. ارشد فردوسی سر نے تحریک وتائید صدارت پیش کی. اعجاز نذیر سر نے اغراض و مقاصد بیان کیے. ہیڈماسٹر اشفاق صدیق صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے تمام ہی مہمانان کا خیرمقدم کیا. نعیم سلیم سر نے ڈرامٹسٹ مجیب خان سر، پروفیسر عبدالماجد، عرفان برڈی اور ڈاکٹر نور خان صاحبان کا تعارف پیش کیا. ہیڈماسٹر اشفاق صدیق سر، اراکین انتظامیہ ابراہیم سیٹھ چمڑے والے، سراج سیٹھ صاحبان نے مہمانوں کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے استقبال کیا.
اسسٹنٹ ہیڈماسٹر عبدالرشید پنجاری سر، اسسٹنٹ ہیڈماسٹر جونیئر کالج محمد امین سر، سپروائزرس عبدالستار سر، احمد مجتبٰی سر اور محی الدین سر رونق اسٹیج رہے.
پہلا لیکچر پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد صاحب ریٹائرڈ وائس پرنسپل مہاراشٹر کالج ممبئی نے “کووڈ کے بعد معلم کی زندگی “
عنوان پر دیا.پیشہ معلمی کیا ہے؟ سماج میں اساتذہ کی اہمیت، قدرومنزلت، اساتذہ کی ذمہ داریاں، فرایض، برتاؤ، طلبہ کی تعلیم کے ساتھ ہی بہترین تربیت کی فکر جیسے نکات پر سیر حاصل گفتگو کی.
ممبئی سے تشریف لائے مشہور ڈرامہ نگار محترم مجیب خان بانی و روح رواں آئیڈیل ڈرامہ اینڈ انٹرٹینمنٹ اکیڈمی نے“ موثر تدریس کے لیے اساتذہ کی باڈی لینگویج “ عنوان پر لیکچر پیش کیا اور عملی طور پر اس نمونہ پیش کیا.
دونوں مہمان لیکچررز کو تقریباً دو گھنٹے تک اساتذہ و معلمات نے سنا اور مفید معلومات حاصل کیں.
آخر میں صدر تقریب پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب نے خطبہ صدارت میں دونوں لیکچررز کی سراہنا کرتے ہوئے اطمینان و مسرت کا اظہار کیا. خود سٹی کالج میں اپنی سروس کے دوران طلباء کی ادبی، سماجی، معاشرتی تربیت کی عملی جدوجہد اور اس کے خوش کن نتائج پر گفتگو فرمائی. اساتذہ و معلمات نے ماہرین کی باتوں کو سنجیدگی سے سنا سمجھا اور اس پر عمل پیرا ہونے کا یقین دلایا. سعود سر کے شکریے کے ساتھ یہ تقریب بحسن و خوبی اختتام کو پہنچی.
شکیل حنیف سر نے اول تا آخر احسن طریقے سے نظامت کے فرائض انجام دیے.
شعبہ نشرواشاعت اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں