*آٹھ ارب کا سنگ میل*
*برائے یادداشت* 7️⃣
*آج کی بات 1461*
✍🏻 *شکیل حنیف* Ⓜ️♓
♓ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 15 نومبر 2022 بروز منگل دنیا کی آبادی 8 ارب کے عدد کو چھو چکی ہے۔ آئیے ایک ارب سے آٹھ ارب کے سفر پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
Ⓜ️ سات سے آٹھ ارب تک پہنچنے میں ایک ارب یعنی 100 کروڑ میں سب سے بڑا حصہ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین نہیں بلکہ بھارت کا رہا۔ گیارہ سالوں میں اس 100 کروڑ کے اضافے میں سے 17 کروڑ 70 لاکھ آبادی صرف بھارت کی بڑھی ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر چین رہا جس کی آبادی میں 7 کروڑ 30 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
♓ پچھلے 100 سال سے بھی کم وقت میں دنیا کی آبادی چار گنا بڑھ چکی ہے۔ 1927 میں 2 ارب نفوس پر مشتمل دنیا آج آٹھ ارب لوگوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔
Ⓜ️ 1804 میں دنیا کی آبادی پہلی بار ایک ارب تک پہنچی۔
♓ اس کے 123 سال بعد 1927 میں دنیا کی آبادی 2 ارب ہوئی۔
Ⓜ️ 3 ارب تک پہنچنے کیلئے 33 سال لگے۔ 1960 میں دنیا کی آبادی 3 ارب ہوئی۔
♓ 1974 میں آبادی 4 ارب تک جا پہنچی۔ اس ایک ارب کا اضافہ صرف 14 سال میں ہوا۔
Ⓜ️ 13 سال بعد 1987 میں دنیا کی آبادی 5 ارب ہو گئی۔
♓ اگلے ایک ارب کا اضافہ 12 سال بعد 1999 میں ہوا جب دنیا کی آبادی 6 ارب ہوگئی۔
Ⓜ️ 12 سال بعد 31 اکتوبر 2011 کو دنیا کی آبادی 7 ارب تک جا پہنچی۔
♓ اب تک کا سب سے تیز اضافہ پچھلے گیارہ سالوں میں ہوا۔ 2011 سے آج 15 نومبر 2022 تک دنیا کی آبادی میں 100 کروڑ کا اضافہ ہوکر آبادی آٹھ ارب ہوچکی ہے۔
Ⓜ️ بھارت کی آبادی 141 کروڑ جبکہ چین کی 145 کروڑ ہے اور اگلے چند سالوں میں بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ ان شاء اللہ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں