14 نومبر 2022

امی مجھ کو پڑھنا ہے

*امی مجھ کو پڑھنا ہے*

*(شکیل حنیف)*

امی مجھ کو پڑھنا ہے
پڑھ کر آگے بڑھنا ہے
میرا نام لکھا دو نا
بستہ ایک دلا دو نا
میں اسکول میں جاؤں گا
اچھا نام کماؤں گا
بھیا جیسے جاتے ہیں
پھر شاباشی پاتے ہیں
آپی پڑھنے جاتی ہیں
موتی علم کے لاتی ہیں
اب میری بھی باری ہے
ہاں بالکل تیاری ہے
مجھ کو کچھ کچھ آتا ہے
کچھ اوپر سے جاتا ہے
لیکن اب سب آئے گا
آپ کا بیٹا جائے گا
اب تک گھر پر رہتا تھا
آپ سے ہی سب کہتا تھا
موبائل سے الفت تھی
کھیلوں سے بھی رغبت تھی
اب موبائل کم لوں گا
کچھ بن کر ہی دم لوں گا

*بحر متقارب مربع مضاعف*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں