*بھارت کی ریاستیں اور مرکزی علاقے*
برائے یادداشت 5️⃣
*آج کی بات 1458*
✍🏻 *شکیل حنیف*
♓ آج 4 نومبر 2022 کی پوزیشن میں بھارت میں 28 ریاستیں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں۔
Ⓜ️ میری عمر کے احباب جب اسکول پڑھا کرتے تھے تو ایک عرصے تک ریاستوں کی تعداد 28 اور مرکزی علاقوں کی تعداد 7 رہی تھی۔ 2014 میں تلنگانہ ریاست وجود میں آئی تو ریاستوں کی تعداد 29 ہوگئی۔ مگر 2019 میں جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت ختم کرکے جموں و کشمیر اور لداخ دو مرکزکے زیر انتظام علاقے بنادیے گئے اور اس طرح ایک بار پھر ریاستوں کی تعداد 28 ہوگئی۔ جب کہ مرکزی علاقے جو پہلے 7 تھے اب ان کی تعداد 8 ہو چکی ہے۔
♓ آپ کے ذہن میں یہ بات آئی ہوگی کہ دو نئے مرکزی علاقے بنے تو تعداد 9 ہونا چاہیے۔ جی بالکل لیکن 2020 میں دادرا نگر حویلی اور دیو دمن ان دونوں مرکزی علاقوں کو ملا کر ایک کر دیا گیا ہے۔ اس طرح آج مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تعد 8 ہے۔
Ⓜ️ آٹھ مرکزی علاقے یہ ہیں۔
1. انڈومان نکوبار
2. چندی گڑھ
3. دادرا نگر حویلی ۔ دمن دیو
4. دہلی
5. جموں و کشمیر
6. لداخ
7. لکشدیپ
8. پانڈیچری
♓ رقبے کے لحاظ سے راجستھان سب سے بڑی جبکہ گوا سب سے چھوٹی ریاست ہے۔
Ⓜ️ اتر پردیش سب سے زیادہ جبکہ سکم سب سے کم آبادی والی بھارتی ریاست ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں