*برائے یادداشت* 3️⃣
*آج کی بات 1455*
✍🏻 *شکیل حنیف*
حج کے بعد حاجیوں کے قافلے واپس آنا شروع ہوچکے ہیں۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ مالیگاؤں سے مکہ اور مدینہ کا زمینی ۔ فضائی اور ہوائی جہاز سے فاصلہ کتنا ہے۔
♓ اگر ہمارے پر ہوں اور ہم مالیگاؤں سے اڑ کر سیدھا مکہ پہنچنا چاہیں تو یہ ڈائریکٹ فضائی فاصلہ 3596 کلومیٹر ہوگا۔
Ⓜ️ اگر کوئی زمینی راستے (روڈ) سے جانا چاہے تو مالیگاؤں سے مکہ کا فاصلہ 6439 کلومیٹر ہوگا۔ مالیگاؤں سے جے پور ۔ اٹاری (پنجاب) ہوتے ہوئے واگھہ بارڈر سے پاکستان اور پھر افغانستان ۔ ایران ۔ عراق ۔ کویت ہوتے ہوئے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔ تمام ممالک سے لازمی اجازت ویزا وغیرہ عملی طور پر مشکل مرحلہ ہے۔ بہرحال معلومات کیلئے روٹ یاد رکھا جاسکتا ہے۔
♓ مالیگاؤں اور مکہ میں ایئر پورٹ نہیں ہیں۔ اس لئے اگر ہوائی جہاز سے جانا ہو تو ممبئی سے جدہ جانا ہوگا۔
ہوائی جہاز سے فاصلہ 3668 کلومیٹر ہوتا ہے۔ سفر کا یہ طریقہ آج سب سے زیادہ مستعمل ہے۔
Ⓜ️ کاش اگر پر ہوتے اور ہم اڑ کر مالیگاؤں سے سیدھا مدینہ پہنچ پاتے۔ اگر ایسا ممکن ہوتا تو ہمیں 3602 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوتا۔
♓ مالیگاؤں سے مدینہ کا زمینی راستہ وہی ہے جو اوپر مکہ کیلئے بتایا گیا ہے۔ بس سعودی عرب میں راستہ مختلف ہوجائے گا۔ مالیگاؤں سے مدینہ کا بائے روڈ فاصلہ 6142 کلومیٹر ہے۔
Ⓜ️ ہوائی جہاز سے ڈائریکٹ مدینہ جانا ہو تو ممبئی سے مدینہ ایئر پورٹ جانا ہوگا۔ ہوائی جہاز سے یہ فاصلہ 3599 کلومیٹر ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں