پیر، 11 اکتوبر، 2021

ڈاکٹر خالد پرویز Dr Khalid Parvez

ڈاکٹر خالد پرویز محمد یونس عیسیٰ مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ہیں۔  22 اگست 1977 کو مالیگاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ بزرگ سیاستداں اور سابق صدربلدیہ محمد یونس عیسیٰ کے فرزند ہیں۔  بی یو ایم ایس ڈاکٹر ہیں۔ چہارم تک ابتدائی تعلیم ارم پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ پانچویں سے آٹھویں جماعت تک جامعتہ الہدیٰ سے دینی و عصری تعلیم ایک ساتھ حاصل کرنے کے  بعد نویں سے گیارہویں جماعت تک بھساول کی بی زیڈ اردو ہائی اسکول میں زیر تعلیم رہے۔ اسکے بعد منصورہ طبیہ کالج سے بی یو ایم ایس کی تعلیم حاصل کی۔ سیاسی گھرانے سے تعلق ہونے کی وجہ سے بچپن ہی سے سیاست سے دلچسپی رہی لیکن 2017 سے عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔ اسی سال کارپوریشن الیکشن میں شہر کے جنوبی حصے میں مالدہ شیوار ۔ گلشیر نگر ۔ گلشن معصوم اور ہیرا پورہ وغیرہ پر مشتمل وارڈ نمبر 21 سے پہلی بار قسمت آزمائی اور کارپوریٹر منتخب ہوئے۔ آپ اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک مالیگاؤں کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمن رہے۔ فی الحال آپ مالیگاؤں کارپوریشن میں ایم آئی ایم کے گٹ نیتا بھی ہیں۔ آپ کو عملی سیاست میں داخل ہوئے بہت کم وقت ہوا ہے لیکن بہت جلد آپ نے سیاسی حلقوں میں اپنا ایک مقام بنالیا ہے۔ 2019 کے اسمبلی الیکشن میں بھی دوست پارٹیوں کے ساتھ مل کر ایم آئی ایم کے امیدوار مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی کامیابی کیلئے آپ کافی سرگرم رہے۔ آپ کی رابطہ آفس گلشیر نگر میں واقع ہے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں