08 اکتوبر 2021

حاجی یونس عیسیٰ Haji Yunus Isa

حاجی محمّد یونس حاجی شیخ عیسیٰ شہر مالیگاؤں کے موجودہ لیڈرس میں سب سے بزرگ اور سینیئر سیاستداں ہیں۔ آپ یکم جنوری 1950 کو شہر مالیگاؤں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم محلہ قلعہ میں واقع میونسپل پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد ام المدارس اے ٹی ٹی ہائی اسکول سے میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ ایم ایس جی کالج سے انٹر پاس کرنے کے بعد اورنگ آباد کے مولانا آزاد کالج سے بی اے اور بی کام کی ڈگری حاصل کی۔ 

1978 میں وارڈ نمبر 60 اسلام آباد سے آزاد امیداور کی حیثیت سے پہلی بار سیاسی میدان میں قسمت آزمائی کی اور 786 ووٹیں حاصل کرتے ہوئے میونسپل کونسلر منتخب ہوئے۔ 1984 میں آپ دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے۔ اس باڈی میں دیپک بھونسلے صدربلدیہ اور آپ نائب صدربلدیہ بنے۔ 1991 میں تیسری بار کونسلر منتخب ہوئے اور مالیگاؤں کے صدربلدیہ بنے۔ 1995 میں کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں ساتھی نہال احمد نے کامیابی حاصل کی۔ اس الیکشن میں شیخ رشید بھی آزاد (جن جاگرن) امیدوار کی حیثیت سے میدان میں تھے۔

 حاجی یونس عیسی مبونسپلٹی کے آخری دور تک کونسلر رہے اور کارپوریشن بننے کے بعد 2002 سے اب تک مسلسل کارپوریشن کے رکن رہے ہیں۔ فی الحال آپ گاندھی نگر سے مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر ہیں۔ آپ ایک ماہر سیاستداں تسلیم کئے جاتے ہیں اور کارپوریشن میں اقتدار کی تشکیل کے وقت اکثر آپ اہم رول ادا کرتے آئے ہیں۔ آپ کے فرزندان ڈاکٹر خالد پرویز ۔ عبدالمالک اور عبدالماجد بھی سیاست میں کافی سرگرم ہیں اور ایم آئی ایم کو عوامی حلقوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔  ایم آئی ایم کی رابطہ آفس اسلام آباد میں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں