جمعہ، 1 اکتوبر، 2021

اوور کانفیڈنس کارپوریٹرس

 *اوور کانفیڈنس*


*آج کی بات : شکیل حنیف*

*پوسٹ نمبر 1536*


01-10-2021


کارپوریشن الیکشن کو ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے مگر شہر میں اب بھی کچھ خاص کام ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ حالانکہ اب تک یہ روایت تھی کہ چار سال تک کوئی کارپوریٹر کچھ کام کرے یا نہ کرے مگر آخری سال میں دکھانے کیلئے ہی سہی مگر وارڈوں میں تھوڑا بہت کام ہونے لگتا تھا۔ کم ازکم چند سڑکوں اور گٹروں کے حالات ہی سدھر جاتے تھے۔ مگر امسال شہر اس ایک سالہ نظر التفات سے بھی محروم دکھائی دیتا ہے۔ ممکن ہے کچھ علاقوں میں اب کاموں کی شروعات ہو۔ اس بارے میں کئی دوستوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارپوریٹرس اوور کانفیڈنس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کو لگتا ہے کہ ہم کام کریں یا نہ کریں ہمارا پیسہ اور بول بچن ہی ہمارے لئے کافی ہے۔ ویسے میرا ماننا ہے کہ

کارپوریٹر حضرات ایسا نہیں سوچ رہے ہوں گے اور ان شاء اللہ شہر کے تمام وارڈوں میں جلد ہی کام نظر آئے گا۔ 

کیا میں صحیح سوچ رہا ہوں ؟


*(شکیل حنیف ۔ ہمارا مالیگاؤں)*


➖➖➖➖➖➖➖➖


*(فری ایڈ👇🏻)*


بہترین *چائے پتی* کیلئے ہم سے رابطہ قائم کریں۔ 


*آدھا کلو کا پیکٹ صرف 150 روپے* 


*دو یا زائد پیکٹ پر ہوم ڈیلیوری کی سہولت*


کال کریں 

*جمال احمد 8983161421*


*پتہ ۔ حسین حاجی کا مکان۔ قلعہ میڈیکل کے بازو میں۔ جھوپڑے کی مسجد سے پہلے ۔ محلہ قلعہ۔*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں