جمعہ، 28 مئی، 2021

غزم کیا ہے ؟ What is Ghazam

 غزم اردو شاعری کی ایک صنف سخن ہے جو بھارت کے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے شاعر و ادیب شکیل حنیف مالیگاؤنوی کی ایجاد و اختراع ہے۔ غزم میں ایک آزاد نظم ہوتی ہے اور آخر میں اس نظم کا خلاصہ پیش کرتا ہوا ایک مکمل شعر ہوتا ہے۔ 

غزم کی دو اہم شرطیں ہیں۔ 

اول یہ کہ نظم کے آخر میں ایک مکمل شعر ہو۔ 

دوئم یہ کہ وہ شعر اس نظم کا خلاصہ کرتا ہوں۔ دوسرے لفظوں میں کہا جائے تو پوری نظم آخر کے شعر کی تشریح ہو۔ 

شکیل حنیف نے 2016 میں یاد کے عنوان سے پہلی غزم لکھی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے متعدد غزمیں لکھیں جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ معلم اور چلو قربان کرڈالیں ان کی مشہور غزمیں ہیں۔ 


☄☄ *معلّم* ☄☄


معلم نام ہے جس کا

مقدس شخص ہوتا ہے

معلم علم دیتا ہے

معلم طرز دیتا ہے

معلم ہی تو ہے جو

بے ادب کو پارسا کر دے

معلم بے زبانوں کو 

سخن کا ناخدا کردے

معلم کچی مٹی کو

اک عالیشان گھر کر دے

معلم مالی ہوتا ہے

جو پودوں کو ہرا کر دے 

معلم ننھے بچوں کو 

زمیں سے آسماں کر دے

معلم جو بھی کرتا ہے 

یہ اس کا فرض ہوتا ہے


*معلم وہ نہیں جو بس نصابوں کو کرے پورا*


*معلم وہ ہے جوبچوں کو جینے کا ہنر دے دے*

(شکیل حنیف)


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں