بارہویں کے امتحانات مئی آخر جبکہ دسویں کے جون میں منعقد ہوں گے
حکومت مہاراشٹر کی جانب سے آج ایک اہم اعلان کیا گیا کہ امسال بارہویں بورڈ کے امتحانات اب مئی آخر جبکہ دسویں کے امتحانات جون میں منعقد ہوں گے۔ یاد رہے کہ یہ امتحانات اپریل میں ہونے والے تھے مگر کووڈ 19 کی تازہ لہر کے چلتے امتحانات ملتوی کردئے گئے ہیں۔