25 جنوری 2021

چھبیس جنوری Republic Day Poem


(شکیل حنیف)


چھبیس جنوری ہے یہ یوم جمہور ہے

چھایا ہوا وطن پہ عجب سا سرور ہے


دن کون سا ہے کس لئے یہ دھوم دھام ہے

یوم جمہوریہ کا کیوں اعلی مقام ہے


آؤ کہ اس کے بارے میں کچھ

جانتے ہیں ہم

یوم جمہوریہ پہ نظر ڈالتے ہیں ہم


پندرہ اگست وہ ہے کہ آزاد ہم ہوئے

جو طوق تھے غلامی کے ہم پر وہ کم ہوئے


خود کا ہمارے پاس میں دستور نہیں تھا

انگریز کا قانون بھی منظور نہیں تھا


تب ہم نے اپنے ملک کا دستور بنایا

قانون جو کہ سب کو ہو منظور بنایا

 

طرز حکومت اور قواعد ہوں کس طرح

ہر اک پہ اس کے فیصلے عائد ہوں کس طرح


جمہوریت کا ہم نے کیا مل کے انتخاب

بھارت جمہوری دیش ہے ہم کو ملا خطاب


چھبیس جنوری تھی وہ انیس سو پچاس

جمہوریت کی ہم نے رکھی تھی تبھی اساس


تب سے ہر ایک سال مناتے ہیں شان سے

جمہوریت کے گیت سناتے ہیں شان سے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں