پیر، 25 جنوری، 2021

یادگار شہدائے آزادی مالیگاؤں کا شایان شان افتتاح

 


کل 24 جنوری بروز اتوار قدوائی روڈ پر شہیدوں کی یادگار سے متصل ایک خوبصورت تعمیر بنام یادگار شہدائے آزادی مالیگاؤں کا افتتاح اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ 

یہ سہ رخی عمارت ہے جس کے تینوں رخوں پر اردو ۔ مراٹھی اور انگلش میں دستور کی تمہید لکھی ہوئی ہے اور اوپر اشوک استمبھ نصب ہے۔ عمارت کو آس پاس خوبصورت جھاڑیوں سے سجایا گیا ہے۔ یہ عمارت مالیگاؤں کے سات شہیدوں کی یادگار کے طور پر تعمیر کی گئی ہے۔ جس کیلئے کارپوریٹر مستقیم ڈگنٹی کے کارپوریٹر فنڈ کا استعمال ہوا ہے۔ 

اس یادگار کو لے کر عوام میں کافی تجسس اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ 

باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اس سے متصل پرانی یادگار پر عنقریب شہیدوں کا نام کندہ کیا جائے گا۔ جس کیلئے فریڈم فائٹر انصاف کمیٹی تمام قانونی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد قانونی طور پر شہداء کا نام یادگار پر درج ہوگا۔