جمعہ، 25 دسمبر، 2020

کہانی ہیں ہم (نظم)

از قلم : سلمیٰ جیلانی (آسٹریلیا) مدیر - دید بان 



احمد نعیم اور امداد چنا 

کبھی کہانی کا مرکزی  کردار 

کبھی ایکسٹرا کا رول نبھاتے ہیں 

اور کبھی ایک مکمل کہانی  

بن جاتے ہیں 

ایک  پل کے لئے 

ابھرتے ہیں 

رنگ اور روشنی 

سے کھیلتے ہیں 

بکھرتے اور

 سمٹتے ہیں 

اور پھر 

معدوم ہو جاتے ہیں 

پھر کوئی ہمیں جانتا تک نہیں 

کون تھے کہاں سے آئے کہاں گئے 

مٹی کی مورت میں ڈھلے  

یا ہوا کے دوش پر 

 خزاں رسیدہ پتے کی مانند

بکھر گئے 

 (امداد چنا ّ سندھی زبان و ادب کے ادیب ہیں)