اتوار، 29 نومبر، 2020

سنجری چوک آگ سانحہ ۔ جنتادل کی ریلیف

سرد موسم کی مناسبت سے تمام متاثرین میں ابتدائی طور پر ڈبل بیڈ بلینکیٹ 2عدد  چادر 2عدد تکیہ4 عدد  17 متاثرین کے ذمہ داروں میں  تقسیم۔  آئندہ بھی متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔  (اپوزیشن لیڈر شان ہند نہال احمد)

اپوزیشن لیڈر شان ھند نہال احمد ,, مستقیم ڈگنیٹی  ,, کارپوریٹر منصور احمد  ,, کارپوریٹر ذاہد ذاکر جمن کی جانب سے آگ متاثرین میں

ابتدائی ریلیف کے طور پر سردی کی مناسبت سے ہر ایک پریوار کو دو بلینکیٹ  دو چادر چار تکیہ کے حساب سے مدد کی گئی۔

گزشتہ رات گئے رمضان پورہ سنجری چوک پر آگ لگنے کا ایک بھیانک واقعہ پیش آیا جس میں قریب سترہ گھر مکمل طریقے سے خاکستر ہوگئے گھر کے تمام افراد بے یارو مددگار تن کے کپڑوں سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے اور اللہ نے ان کی بھرپور مدد کی اور متاثرین کی زندگی محفوظ رہی۔

اور اللہ رب العزت زندگی جینے کے اسباب ضرور پیدا کرے گا اور اسی کڑی کے طور پر آج متاثرین کی ابتدائی امداد کے طور پر سردی کے مناسبت سے بستروں کا سیٹ تکیہ سمیت تقسیم کیا گیا ۔

زیرسرپرستی , اپوزیشن لیڈر شان ہند صاحبہ, , محمد مستقیم ڈگنیٹی  ,, اطہر حسین اشرفی  کارپوریٹر منصور احمد  ,, کارپوریٹر ذاہد ذاکر جمن, , سہیل عبدالکریم سابق کونسلر  ,, ابوشعیب نہالی, , افتخار بیل باغ  ,, شیخ انیس مستری  ,,  انصاری عبدالماجد  ,, ابواللیث  انصاری کے علاوہ دیگر سرکرہ افراد نے متاثرین کی دھارس باندھتے ہوئے انھیں ہمت اور حوصلہ رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے آئند بھی ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔

ترجمان جنتادل سیکولر 

*شیخ انیس مستری*